" "
پاکستانامیگریشن نیوز

پاکستان میں امریکی ویزے کی بڑی تعداد میں درخواستیں کیوں مسترد ہوتی ہیں!!!

Why Are a Large Number of U.S. Visa Applications Being Rejected in Pakistan?

امریکی سفارت خانے میں ویزا درخواستوں کی مستردی کی شرح پر مبنی ایک نئی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ویزا درخواستوں کی مستردی کی شرح میں حالیہ برسوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) امریکی سفارت خانے میں ویزا درخواستوں کی مستردی کی شرح پر مبنی ایک نئی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ویزا درخواستوں کی مستردی کی شرح میں حالیہ برسوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔عالمی ادارہ شماریات نے امریکی ویزا مسترد ہونے کی شرح کے حوالے سے اعداد و شمار جاریکئے ہیں ۔ورلڈ آف اسٹیٹکس کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری اعداد و شمار کے مطابق 2022میں پاکستانیوں کی امریکی ویزے کی درخواستیں مسترد ہونے کی شرح 31سے 48فیصد جبکہ بھارتیوں کی ویزہ درخواستیں مسترد ہونے کی شرح 7فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔افغان شہریوں کی امریکی ویزہ درخواستیں مسترد ہونے کی شرح 53فیصد، ایران 54فیصد اور چینی شہریوں کی امریکی ویزہ درخواستیں مسترد ہونے کی شرح 30فیصد رہی۔

ایک رپورٹ کے مطابق سال 2020میں ویزا درخواستوں کی مستردکی شرح 35 فیصد تھی، جو کہ نسبتاً کم تھی،سال 2021میںکووڈ۔19 وبا کے اثرات کی وجہ سے یہ شرح 42 فیصد تک پہنچ گئی،سال 2022میں حالات میں بہتری کے باوجود، ویزا درخواستوں کی مستردی کی شرح 45 فیصد تک رہی اور سال 2023کے اعداد و شمار کے مطابق، ویزا درخواستوں کی مستردی کی شرح40سے 48 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں امریکی سفاتخانے کی جانب سے پاکستانیوں کی ویزہ درخوستیں مسترد کرنے کی متعدد وجوہات بتائی جاتی ہیں جن کے مطابق امریکی حکومت کی جانب سے سخت امیگریشن پالیسیز اور سیکورٹی خدشات کی بنا پر ویزا درخواستوں کی جانچ پڑتال میں اضافہ ہوا ہے۔اکثر ویزا درخواست دہندگان کی جانب سے مطلوبہ دستاویزات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے درخواستیں مسترد کی جاتی ہیںاوردرخواست دہندگان کی مالی حالت اور ان کے ملک واپسی کے ارادے کی تصدیق نہ ہونے پر بھی ویزا مسترد کیا جا سکتا ہے۔

ویزا درخواستوں کی مستردی کی بڑھتی ہوئی شرح نے پاکستان کے شہریوں میں مایوسی پیدا کی ہے، خصوصاً ان لوگوں میں جو تعلیم، روزگار یا سیاحت کے لئے امریکہ جانا چاہتے ہیں۔اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے کہا ہے کہ وہ درخواست دہندگان کو مکمل معلومات فراہم کرنے اور صحیح طریقے سے درخواستیں جمع کرانے کی ترغیب دیتے ہیں۔ سفارت خانے نے مزید کہا کہ وہ ویزا درخواستوں کی جانچ پڑتال میں شفافیت اور منصفانہ عمل کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پاکستان میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے امریکی ویز ہ اپلائی کرنے کے بعد انٹرویو کے لئے طویل انتظار بھی ایک بڑا مسلہ ہے جس کی وجہ سے فوری طور پر امریکہ جانے کے والے افراد کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔نیویارک سٹیٹ اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر فل راموس جنہوں نے گذشتہ دنوں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک نمائندہ تنظیم ”امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی “(اے پی پیک۔APPAC) کے وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا ، کا کہنا تھا کہ امریکی ویزے کی درخواستیں ایک سو دن میں پراسیس کی جائیں گی۔

 

Why Are a Large Number of U.S. Visa Applications Being Rejected in Pakistan?

Related Articles

Back to top button