" "
پاکستانبین الاقوامی

نیویارک کے برائٹن بیچ بروکلین پر دو مسلمان بہنیں سمندر میں ڈوب کر جاں بحق

Two Muslim Teens, Zainab Mohammad & Ayesha Mohammad, Drown at Brighton Beach, Brooklyn, New York

دونوں لڑکیوں کی شناخت زینب محمد اور عائشہ محمد کے طور پر ہوئیں اور اب کی عمریں بالترتیب 17اور18سال بتائی گئی ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں کا تعلق نیویارک کے علاقے برونکس سے ہے

نیویارک ( اردونیوز ) نیویارک کے برائٹن بیچ ، بروکلین پر دو جواں سال بہنیں سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ پانچ جون کی شام آٹھ بجے کے قریب سٹل ول ایونیو کے قریب برائٹن بیچ پر ساحل سمندر پر موجود ایک شخص کی جانب سے پانی میں دو لڑکیوں کے ڈوبنے کی نشاندہی کی گئی واقعہ کی اطلاع پولیس اور لائف گارڈز کو دی گئی جنہوں نے فوری کاروائی کرتے ہوئے سمندر میں دونوں لڑکیوں تک پہنچنے کی کوشش کی ۔

اس دوران نیویارک پولیس کے ہاربر یونٹ کو بھی ایمرجنسی صورتحال سے آگاہ کیا گیا جو جائے وقوعہ پہ پہنچے اور سمند ر سے دونوں لڑکیوں کو نکال کر بیہوشی کی حالت میں نکال کر لے آئے ۔ دونوں کو فوری طور پر کونی آئی لینڈ ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی ۔

دونوں لڑکیوں کی شناخت زینب محمد اور عائشہ محمد کے طور پر ہوئیں اور اب کی عمریں بالترتیب 17اور18سال بتائی گئی ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں کا تعلق نیویارک کے علاقے برونکس سے ہے ۔ جاں بحق ہونے والی زینب محمد اور عائشہ محمد ، بہنیں بتائی جا رہی ہیں تاہم ابھی اس واقعہ اور متوفین کے اہل خانہ کے بارے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔

Two Muslim Teens, Zainab Mohammad & Ayesha Mohammad, Drown at Brighton Beach, Brooklyn, New York

Related Articles

Back to top button