ون پاتھ وے فاؤنڈیشن کا امیگرنٹس کے یونیورسٹی کیرئیر کےلئے بڑا اعلان
Creating Paths to a Better Future: One Pathway, Inc. Launches to Empower Immigrants and Elevate Careers
ہم چاہتے ہیں کہ امیگرنٹس ،اپنے کیریئر کو آگے بڑھانے، بہتر ملازمت کے مواقع حاصل کرنے، کامیاب کاروبار قائم کرنے اور بالآخر امریکی خواب کو پورا کرنے کے قابل بن سکیں
نیویارک(اردو نیوز ) “بہتر مستقبلکےلئے راہیں بنانا!” کے نصب العین کے تحت، “دی ون پاتھ وے، انک.” فاؤنڈیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد امیگرنٹس کو بااختیار بنانا اور ان کے تجربے اور تعلیمی تربیت سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہے۔”جینیفر فرپو جو کہ جے ویژن ایڈرٹائزرز کے چیف ایگزیکٹو ہیں، کا کہنا ہے کہ ”ون پاتھ فاو¿نڈیشن “امیگرنٹس کی مدد کرنے کے لئے وقف ہوگا تاکہ وہ اپنے کالج کریڈٹس کو منتقل کر سکیں، اپنی ڈگریوں کی تصدیق کر سکیں اور اس غیر معمولی ملک میں دستیاب وافر وسائل کو ماہرانہ طور پر بروئے کار لا سکیں ۔
جینیفر فرپو کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ امیگرنٹس ،اپنے کیریئر کو آگے بڑھانے، بہتر ملازمت کے مواقع حاصل کرنے، کامیاب کاروبار قائم کرنے اور بالآخر امریکی خواب کو پورا کرنے کے قابل بن سکیں ۔ فرپو کا مزید کہنا تھا کہ اپنے اسٹریٹجک پارٹنرز (ہوزے منایا، سی ای او آف نیوین، کومیل ارویو، سی اے او آف ایم ٹی اے اور این وائی یو ٹرسٹی، تامیریس گارسیا مارکانو، نائب قونصل ڈومینیکن قونصلیٹ، اور دیگر) کی جاناب سے فاو¿نڈیشن اور مشن کے لئے اپنی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔
Creating Paths to a Better Future: One Pathway, Inc. Launches to Empower Immigrants and Elevate Careers