صدر بائیڈن کے امیگریشن پلان کا اہم تنظیموں کی جانب سے خیر مقدم
Immigrants Advocacy Groups Welcome President Biden Immigration Plan for Spouses
صدر بائیڈن کا اقدام امیگرنٹس کے خاندانوں کو متحد رکھنے اورخود کفیل ہونےکے مواقع فراہم کرے گا
بائیڈن کا اقدام سب کو متحد کرنے والے مستقبل کی تعمیر کی طرف ایک قدم ہے ،نیویارک امیگریشن کولیشن
نیویارک(اردونیوز ) نیویارک امیگریشن کولیشن جو کہ امیگرنٹس اور امیگریشن اصلاحات کی حامی سرگرم تنظیموں میں سے ایک ہیں،کی جانب سے صدر بائیڈن کے اس امیگریشن پلان کا خیر مقدم کیا گیا ہے کہ جس کے تحت امریکہ میں مقیم ایسے غیر قانونی شوہر اور بیویاں کہ جن کی شادی امریکی شہری سے ہوئی ہے اور وہ گذشتہ دس سالوں سے امریکہ میں رہ رہے ہیں ، کو امریکہ چھوڑے بغیر لیگل سٹیٹس حاصل کرنے کے مواقع فراہم کئے جائیں گے ، کا خیر مقدم کیا گیا ہے ۔
نیویارک امیگریشن کولیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرمراد اوادے کی جانب سے جاری کئے جانیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم صدر بائیڈن اور نائب صدر ہیریس کا خیرمقدم کرتے ہیں کہ وہ تارکین وطن کمیونٹیز کی ضروریات کو پورا کرنے اور خاندانوں کو اکٹھا رکھنے کے لیے خوش آئند اقدام کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ قانون کا معقول استعمال فراہم کرنے والے حل وہ مثبت قیادت ہے جس کی ہمیں اپنے امیگریشن سسٹم میں اصلاح کے لیے ضرورت ہے۔ورک پرمٹ اور قانونی حیثیت تک رسائی میں اضافہ امریکہ کو مضبوط بنانے اور ایک مضبوط میں اہم کردار ادا کرے گا۔ صدر بائیڈن کا اقدام امیگرنٹس کے خاندانوں کو متحد رکھنے اور لوگوں کو خود کفیل ہونے اور وقار کے ساتھ ترقی کرنےکے مواقع بھی فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر بائیڈن کا اقدام ہمیں سب کو متحد کرنے والے مستقبل کی تعمیر کی طرف ایک قدم ہیں۔
Immigrants Advocacy Groups Welcome President Biden Immigration Plan for Spouses