امیگریشن نیوزاوورسیز پاکستانیز

سفک کاؤنٹی ، نیویارک سے عامر سلطان نے نیویارک سٹیٹ اسمبلی مین کےلئے انتخابی مہم شروع کر دی

Aamir Sultan for NYS Assembly Campaign Kick-Off

نیویارک کے نواح میں واقع سفک کاؤنٹی سے اسمبلی ڈسٹرکٹ 10سے پاکستانی امریکن عامر سلطا ن نے ”نیویارک سٹیٹ اسمبلی مین “کے لئے اپنی انتخابی مہم شروع کر دی ہے

عامر سلطان کی انتخابی مہم کی تقریب لانگ آئی لینڈ میں واقع ان کے بھائی حسن سلطان کی رہائشگاہ پر منعقد ہوئی جس میں پاکستانی اور مقامی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی

نیویارک ( اردونیوز ) نیویارک کے نواح میں واقع سفک کاؤنٹی سے اسمبلی ڈسٹرکٹ 10سے پاکستانی امریکن عامر سلطا ن نے ”نیویارک سٹیٹ اسمبلی مین “کے لئے اپنی انتخابی مہم شروع کر دی ہے ۔ پانچ نومبر کو ہونیوالے الیکشن میں عامر سلطان کو ریپبلکن پارٹی نے ایک بار پھر اسمبلی ڈسٹرکٹ 10سے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے ۔

عامر سلطان کی انتخابی مہم کی تقریب لانگ آئی لینڈ میں واقع ان کے بھائی حسن سلطان کی رہائشگاہ پر منعقد ہوئی جس میں نیویارک میں پاکستانی قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی، ٹاو¿ن آف ہنٹنگٹن کے سپر وائزر ایڈ سمتھ ، ہنٹنگٹن کونسل مین بینارڈو ڈیو،ڈائریکٹر کمیونیکیشن گریگ ایتھرٹون، نوید محمود ، پرویز محموداورڈاکٹر صباحت محمود سمیت عامر سلطان کے عزیز و اقارب اور پاکستانی اور مقامی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔اسلامک سنٹر آف میل ویل کے امام نے تلاوت کی سعادت حاسل کی۔ نظامت کے فرائض کمیونٹی رہنما امجد نواز نے ادا کئے ۔ تقریب میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات امام ڈئیر پار ک مسجد مولانا عبدالرزاق، ملک ندیم عابد ، عمران، عبدالقیوم، فیروز شیخ ، تنویر چوہدری ، اکرم اعوان، ظفر سلیم ، اعجاز بخاری ، برادر عمر ،فضل عباس، چوہدری ظہور اختر،عمر، وسیم سید،انجم سہیل، سید افتخار،نئیر عباس سمیت دیگر کمیونٹی ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

عامر سلطان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں الیکشن اپنے لئے نہیں بلکہ ’ہمارے ‘ لئے لڑ رہا ہوں ۔ وقت آگیا ہے کہ ہم سب کو اب نیویارک سٹیٹ اسمبلی سمیت ہر اہم ایوان میں اپنی نمائندگی خود کرنا ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ میں ہماری دوسری اور تیسری نسلیں پروان چڑھ رہی ہیں ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ایسی قیادت منتخب کریں کہ جو نہ صرف کمیونٹی کے مفادات کے حق میں موثر آواز اٹھائے بلکہ ہماری اقدار کی پاسداری کو یقینی بنانے میں بھی کردار ادا کرے۔

قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی کا کہنا ہے کہ امریکہ میں بسنے والی پاکستانی امریکن کمیونٹی خوش قسمت ہے کہ انہیں ہر اہم فورم پر انتخابی عمل میں حصہ لینے اور اپنی نمائندگی خود کرنے کا حق اور مواقع دستیاب ہیں ۔ میں دنیا میں بہت سے ممالک میں رہا ہوں۔ امریکہ میں کمیونٹی کو جو مواقع دستیاب ہیں، وہ اس سے ہر صورت میں مستفید ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ عامر سلطان نے انتخابی عمل میں آگے بڑھ کر اپنا کام کر دیا ہے ، اب کمیونٹی اپنا کردار ادا کرے اور ان کی کامیابی کو یقینی بنائے ۔

پاکستانی امریکن کمیونٹی رہنما پرویز محمود جو کہ عامر سلطان کے ماموں بھی ہیں، کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عامر سلطان ایک کامیاب بزنس مین کے طور پرالحمد للہ اپنی زندگی کامیابی سے گذار رہے ہیں۔ پرویز محمود کا مزید کہنا تھا کہ عامر سلطان کی کامیابی سے پاکستانی امریکن کمیونٹی کا اہم ایوانوں تک رسائی تک ایک راستہ کھلے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امجد نواز، ملک ندیم عابد، عمران، عبدالقیوم، فیروز شیخ ، تنویر چوہدری ، اکرم اعوان، ظفر سلیم ، اعجاز بخاری سمیت دیگر کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سفک کاو¿نٹی میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی تعداد میں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے ۔ ہر روز ، کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھ رہی ہے ۔ وقت آگیا ہے کہ اسمبلی ڈسٹرکٹ 10میں بسنے والی کمیونٹی اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرے اور عامر سلطان کو ”البنی “ میں پہنچا کر ریاستی اسمبلی میں اپنی نمائندگی ، خود کرے ۔
ٹاؤن آف ہنٹنگٹن کے سپر وائزر ایڈ سمتھ ، ہنٹنگٹن کونسل مین بینارڈو ڈیو نے بھی الیکشن میں عامر سلطان کی ہر ممکن سپورٹ کا اعلان کیا اور ان کی کامیابی کے لئے اپنی پرخلوص تمناو¿ں کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ عامر سلطان نے دو سال قبل اسی ڈسٹرکٹ (دس)سے پہلی بار اسمبلی کا الیکشن لڑا تھا اور اپنے ڈیموکریٹ حریف کے 26ہزار سے زائد ووٹوں کے مقابلے میں 22ہزار سے زائد ووٹ لے کر بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا تھا ۔اسمبلی ڈسٹرکٹ دس میں کولڈ سپرنگ ہاربر، ہنٹنگٹن، ہنٹنگٹن سٹیشن، ساو¿تھ ہنٹنگٹن، ڈکس ہلز، میل ویل اور ایل وہڈ ، بیتھ پیج، سیاسٹ ، وڈ بری ، فارمنگ ڈیل کے کچھ حصے بھی شامل ہیں ۔اس اسمبلی ڈسٹرکٹ میں پانچ نومبر کو نیویارک سٹیٹ اسمبلی الیکشن ہوں گے ۔

عامر سلطان کی انتخابی مہم میں کمیونٹی پر زو ر دیا گیا ہے کہ ان کی زیادہ سے زیادہ فنڈ ریزنگ کریں۔ کمیونٹی قائدین کو بتایا گیا کہ انتخابی مہم میں کامیابی کے لئے کم از کم دو لاکھ ڈالرز کے فنڈ ریزنگ ضروری ہے ۔ عامر سلطان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ، مسلم اور ساو¿تھ ایشین امریکن کمیونٹی مل کر اس الیکشن میں فیصلہ کن کردار ادا کر سکتی ہے ۔

اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد ایک لاکھ چونتیس ہزار ہیں ۔

Aamir Sultan for NYS Assembly Campaign Kick-Off

Related Articles

Back to top button