پاکستانبین الاقوامی

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ٹک ٹاک پر اپنا اکاؤنٹ بنا لیا

Trump Gains 1 Million TikTok Followers in Hours, Leveraging Platform He Once Tried to Ban

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اکاؤنٹ پر ایک لانچ ویڈیو پوسٹ کی۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ٹرمپ نیو جرسی کے نیوآرک میں الٹیمیٹ فائٹنگ چیمپیئن شپ فائٹ میں شائقین کو مبارکباد دیتے ہیں

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) سابق امریکی صدر اور دوسری ٹرم کے لئے صدر بننے کے لئے ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ، سماجی میڈیا کی ویب سائٹ ٹک ٹاک پر آگئے ہیں جہاں انہوں نے اپنا اکاؤنٹ بنا لیا ہے ۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک جو چین میں قائم ٹیک کمپنی بائٹ ڈانس کی ملکیت ہے، پر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دور صدارت میں ، نومبر میں ہونے والے امریکی انتخابات سے قبل بطور صدر پابندی لگانے کی کوشش کی۔

سابق صدر نے اپنے اکاؤنٹ پر ایک لانچ ویڈیو پوسٹ کی۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ٹرمپ نیو جرسی کے نیوآرک میں الٹیمیٹ فائٹنگ چیمپیئن شپ فائٹ میں شائقین کو مبارکباد دیتے ہیں۔

امریکی کانگریس میں منظور ہونے والے ایک قانون میں ٹک ٹاک کی ملکیت رکھنے والی چائینیز کمپنی سے کہا گیا ہے کہ وہ آئندہ سال جنوری تک ٹک ٹاک کی ملکیت کو فروخت کر دے ورنہ ، کمپنی پر امریکہ میں پابندی عائد کر دی جائے گی ۔بائٹ ڈانس کی جانب سے اس قانون سازی کو عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے ۔

ٹک ٹاک جوائن کرتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹک ٹاک پر ایک ملین سے زائد فالوورز بن گئے ہیں ۔دیکھنا یہ ہوگا کہ اگر نومبر میں ٹرمپ ایک بار پھر امریکہ کے صدر بن جاتے ہیں تو ٹک ٹاک کا مستقبل کیا ہوگا۔

Trump Gains 1 Million TikTok Followers in Hours, Leveraging Platform He Once Tried to Ban

Related Articles

Back to top button