پاکستانامیگریشن نیوز

محمد عثمان فریدی پہلے مسلم و پاکستانی نیویارک سٹی بار کے پریذیڈنٹ منتخب

Muhammad Faridi Is NYC Bar’s First Muslim & Pakistani American President

پاکستانی امریکن اٹارنی محمد عثمان فریدی ، نیویارک سٹی بار کے پریذیڈنٹ منتخب ہو گئے ہیں، وہ نیویارک سٹی بار جو کہ 150سالہ معتبر ادارہ ہے ، کے پریذیڈنٹ منتخب ہونیوالے پہلے مسلم اور پاکستانی امریکن ہیں

بیا لیس سالہ محمد عثمان فریدی ، کامونکی ، پاکستان سے تعلق رکھنے والے پاکستانی امریکن امیگرنٹ چوہدری اشرف کے صاحبزادے اور آصف چوہدری کے بھتیجے ہیں، سٹی بار اور کمیونٹی کی عثمان فریدی کو مبارکباد

نیویارک سٹی بار جو کہ تقریبا 23ہزار اٹارنیز کا نمائندہ ادارہ ہے ، کے منتخب پریذیڈنٹ عثمان فریدی کا کہنا تھا کہ وہ آج جو کچھ بھی ہیں ،اللہ کے فضل سے اپنے ماں با ب کی دعاو¿ں کی وجہ سے ہیں

نیویارک (محسن ظہیر)پاکستانی امریکن اٹارنی محمد عثمان فریدی ، نیویارک سٹی بار کے پریذیڈنٹ منتخب ہو گئے ہیں۔ وہ نیویارک سٹی بار جو کہ امریکی وکلاءبرادری کا 150سالہ معتبر ادارہ ہے ، کے پریذیڈنٹ منتخب ہونیوالے پہلے مسلم اور پاکستانی امریکن ہیں ۔نیویارک سٹی بار کے پر شکوہ ہال میں منعقدہ سٹی بار کی ممبر شپ میٹنگ میں سٹی بار کی سبکدوش ہونیوالے پریذیڈنٹ سوزن کوہل مین سٹی بار کے الیکشن کے نتائج اور محمد عثمان آفریدی کے پریذیڈنٹ منتخب ہونے کا اعلان کیا تو ہال میں موجود بار کے ممبرز ، سینئر اٹارنیز اور عثمان فریدی کے والدین سمیت عزیز و اقارب نے کھڑے ہو کر تاریخی اعلان کا خیر مقدم کیا ۔

بیا لیس سالہ محمد عثمان فریدی ، کامونکی ، پاکستان سے تعلق رکھنے والے پاکستانی امریکن امیگرنٹ چوہدری اشرف کے صاحبزادے اور آصف چوہدری کے بھتیجے ہیں۔ عثمان فریدی کے والدہ ، والدہ ، چچااور عزیز و قارب کا کہنا تھا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے شکر گذار ہیں اور ان کی خوشی نا قابل بیان ہے ۔
نیویارک سٹی بار جو کہ تقریبا 23ہزار اٹارنیز کا نمائندہ ادارہ ہے ، کے منتخب پریذیڈنٹ عثمان فریدی کا کہنا تھا کہ وہ آج جو کچھ بھی ہیں ،اللہ کے فضل سے اپنے ماں با ب کی دعاو¿ں کی وجہ سے ہیں ۔
عثمان فریدی کے چچا آصف چوہدری جو کہ دو سے زائد دہائیوں سے نیویارک کی معروف لاءفرم میں خدمات انجام دے رہے ہیں، کا کہنا ہے کہ عثمان فریدی کی فتح، پوری پاکستان اور پوری مسلم امریکن کمیونٹی کی کامیابی ہے ۔
معروف امریکی اٹارنی عدیل منگی جن کی امریکی فیڈرل جج کے لئے نامزدگی ہوئی ہے اور جو عثمان فریدی کے ساتھ بڑی امریکی لاءفرم میں پارٹنر ہیں، نے اپنے ساتھی اٹارنی کو بار کا پریذیڈنٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔

قبل ازیں نیویارک سٹی بار کا پریذیڈنٹ منتخب ہونے کے بعد بار کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عثمان فریدی کا کہنا تھا کہ سال2007میں وہ اپنے کیرئیر کے لئے جدوجہد کرتے تھے اور ٹیکسی چلاتے تھے تو ایک دن سٹی بار کی بلڈنگ میں مسٹر سٹیو کے پاس انٹرویو کے لئے آئے جنہوں نے انہیں ہائر کیا ۔ عثمان فریدی کا کہنا ہے کہ آج نیویارک سٹی کی اسی بلڈنگ میں بار کے پریذیڈنٹ کے طور پر عہدہ سنبھالنا ان کے لئے اعزاز اور فخر کی بات ہے ۔

قبل ازیں نیویارک سٹی بار کی سبکدوش ہونیوالی صدر سوزن کوہل مین ، بار کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بریٹ پارکراور خزانچی نے ممبر شپ میٹنگ میں بار کی ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی اور محمد عثمان فریدی کو پریذیڈنٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔

 

Muhammad Faridi Is NYC Bar’s First Muslim & Pakistani American President

Related Articles

Back to top button