پاکستان

سندھ گورنر محمد زبیر مستعفی ، باقی صوبوں کے گورنرز بھی تبدیل ہونگے

کراچی (اردو نیوز ) گورنر سندھ نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت ممنون حسین کو بھجوادیا ہے۔جیونیوز سے گفتگو میں محمد زبیر نے اپنا استعفیٰ دینے کی تصدیق کی ہے۔اس سے پہلے یہ خبر آئی تھی کہ وہ کل ایک پریس کانفرنس میں اپنے استعفے کا اعلان کریں گے۔ذرائع کا کہناہے کہ گورنر سندھ نے الیکشن میں مبینہ بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں کی وجہ سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ عام انتخابات میں (ن) لیگ کے امیدواروں کے ساتھ الیکشن کمیشن کا رویہ اور دوبارہ گنتی کی درخواستیں مسترد ہونا بھی گورنر سندھ کے استعفے کی وجوہات میں شامل ہے۔واضح رہے کہ عام انتخابات میں اکثریت کے بعد تحریک انصاف وفاق میں حکومت بنانے کی تیاری کررہی ہے اور اس سلسلے میں پی ٹی آئی نے چاروں صوبوں کے گورنرز بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button