علی زئی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ، دکھی انسانیت کی مدد
Alizai Foundation Holds Free Medical Camp in Hazro, Providing Essential Medical Services to Needy Individuals in Pakistan
فری میڈیکل کیمپ میں فاؤنڈیشن کے چیئرمین نسیم خان علی زئی کی طرف سے پانچ سو سے زائدمریضوں کو فری چیک اپ، میڈیسن اور شوگر ٹیسٹ سمیت علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کی گئیں نسیم خان علی زئی نے حضرو اور اٹک کے علاقوں میں علی زی فاؤنڈیشن ک تحت اسطرح کے نو فری میڈیکل کیمپ اور پانچ فری کمپس بھی لگا چکے ہیں ۔یہ فاو¿نڈیشن کا دسواںفری میڈیکل کیمپ تھا
حضرو( ارد و نیو ز)علی زئی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نرٹوپے چوک تربیلا روڈ، حضرو پر بہت بڑے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس فری میڈیکل کیمپ میں فاؤنڈیشن کے چیئرمین نسیم خان علی زئی کی طرف سے علاقے کے پانچ سو سے زیادہ مریضوں کو فری چیک اپ، فری میڈیسن اور فری شوگر ٹیسٹ کے ہر قسم کی بیماریوں کے فری علاج بھی فراہم کیے گئے۔ اس فری میڈیکل کیمپ میں چار ڈاکٹرز نے خدمات سرانجام دی جن میں ڈاکٹر مبشر ستار (ف سی پی) میڈیکل اسپیشلسٹ، ڈاکٹر عظمیٰ ممتاز گائنا کالوجسٹ، ڈاکٹر جنید رانا (ام ڈی)، ڈاکٹر شمع جنید رانا(ام ڈی) ڈرماٹالوجسٹ اور ڈاکٹر احمد نے بھی خدمات سرانجام دی۔یہ فری کیمپ صبح دس بجے سے شام سات بجے تک جاری رہا۔ اس فری کیمپ کے انعقاد پر علاقے کے لوگوں نے علی زئی فاؤنڈیشن کا بے حد شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کے نسیم خان علی زئی نے حضرو اور اٹک کے علاقوں میں علی زی فاؤنڈیشن ک تحت اسطرح کے نو فری میڈیکل کیمپ اور پانچ فری کمپس بھی لگا چکے ہیں ۔یہ فاو¿نڈیشن کا دسواںفری میڈیکل کیمپ تھا، اسکے علاوہ ابتک ہر اتوار کے دن سردار خان فری ڈسپنسری، خگوانی روڈ حضرو میں اب تک لاکھوں مریضوں کو فری علاج اور فری ادویات فراہم کی جا چکی ہیں۔ علی زئی فاؤنڈیشن گذشتہ بیس سالوں سے میں پاکستان کے مختلف علاقوں میں کئی دوسری خدمات کے علاوہ ایسی غریب و نادار، یتیم و لاوارث بچیوں جنکی شادیاں جہیز خریدنے کی استطاعت نہ ہونے کی وجہ سے شادیاں رکی ہوئی تھی، انکے لیے مکمّل جہیز سامان کے ساتھ انکی رخصتیوں کے اجتماعی شادیوں کے کئی پروگرام کرچکے ہیں ۔
دریں اثناءعارف محمود صدیقی ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ضلع اٹک نے علی زنی ویلفیئر فاؤنڈیشن (انٹرنیشنل) تحصیل خضرو ضلع اٹک کے زیرِ اہتمام سردار خان فری ڈسپنسری کے فری میڈیکل کیمپ کا وزٹ کیا جہاں غریب،ناداراورمستحق افراد کا علاج اور دوائی بالکل مفت تھیں۔ عارف محمود صدیقی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ادارہ نہایت نچلی سطح سے (مرد و زن) میں باہمی توازن بلا تفریق رنگ و نسل خدمت کر رہا ہے ۔اس کے علاوہ ایمبولنس سروسز اور دیگر بہت ساری خدمات انجام دے رہا ہے۔ ان کو علاقے کے لوگوں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ یہ ادارہ ڈونرز ، مخیر حضرات کے لیے ایک سیف ہینڈ ہے۔میں نے کی خدمات کو سر اتا اپریشییٹ کر تا ہوں جزاک اللہ
Alizai Foundation Holds Free Medical Camp in Hazro, Providing Essential Medical Services to Needy Individuals in Pakistan