اوورسیز پاکستانیزخبریں

مرشد سوشل اڈلٹ ڈے کئیراینڈ کمیونٹی ہیلپ سنٹر کی گرینڈ اوپننگ اور فوڈ پینٹری کا آغاز

Grand Opening of Murshid Social Adult Day Care and Community Help Center Brooklyn

پاکستانی، مسلم سمیت دیگر کمیونٹیز کے بزرگوں کو دیکھ بھال سمیت اہم خدمات کی فراہمی کے سلسلے میں ایونیو ”V“ بروکلین پر مرشد سوشل اڈلٹ ڈے کئیر اینڈ کمیونٹی ہیلپ سنٹر کا شاندار افتتاح کر دیا گیا
3029ایونیو وی ،شیپ شیڈ بے ، بروکلین پر واقع ”مرشد سوشل اڈلٹ ڈے کئیر سنٹر اینڈ کمیونٹی ہیلپ سنٹر “ پر ہر ماہ فوڈ پینٹری کا اہتمام کیا جائیگا اور بلاامتیاز اشیائے خوردو نوش تقسیم کی جائیں گی
افتخار بٹ نے مرشدسنٹر کی گرینڈ اوپننگ ڈاکٹر الیکس، باربرا ،سٹیلا، نورین ذکیہ خٹک، ارمانڈو،سجاد گیلانی، جاوید خا ن، محمد مزمل ،نصرت ، سیدہ ، یاسمین،ثمینہ، سعد سمیت دیگر کے ساتھ مل کر کیا

 

نیویارک ( خصوصی رپورٹ) پاکستانی، مسلم سمیت دیگر کمیونٹیز کے سینئرز ( بزرگوں ) کو دیکھ بھال سمیت اہم خدمات کی فراہمی کے سلسلے میں ایونیو ”V“ بروکلین ( نیویارک ) پر مرشد سوشل اڈلٹ ڈے کئیر اینڈ کمیونٹی ہیلپ سنٹر کا شاندار افتتاح کر دیا گیا ہے ۔ سنٹر کے افتتاح کے ساتھ ساتھ مرشد کمیونٹی ہیلپ سنٹر کے زیر اہتمام مقامی کمیونٹی کو بلا امتیاز اشیائے خوردو نوش فراہم کرنے کے سلسلے میں فوڈ پینٹری کا بھی افتتاح کردیا گیا ہے ۔افتخار بٹ کے زیر اہتمام ”مرشد سوشل اڈلٹ ڈے کئیر سنٹر اینڈ کمیونٹی ہیلپ سنٹر “ کی افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر الیکس، باربرا ،سٹیلا، نورین ذکیہ خٹک، ارمانڈو،سجاد گیلانی، جاوید خا ن، محمد مزمل ،نصرت ، سیدہ ، یاسمین،ثمینہ، سعد سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر پہلے فیتہ کاٹ کر سوشل اڈلٹ ڈے کئیر سنٹر کی اور بعد ازاں فوڈ پینٹری کی گرینڈ اوپننگ کی گئی ۔

Murshid Social Adult Day Care and Community Help Center
Murshid Social Adult Day Care and Community Help Center

”3029ایونیو وی ،شیپ شیڈ بے ، بروکلین پر واقعمرشد سوشل اڈلٹ ڈے کئیر سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران افتخار بٹ کا کہنا تھا کہ سنٹر کے قیام کا مقصد شیپ شیڈ بے سمیت بروکلین میں بسنے والی کمیونٹیز کے سینئرز کو اڈلٹ ڈے کئیر کی سہولیات فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الحمد للہ دن رات کی محنت کے بعد سنٹر کا قیام عمل میں آگیا ہے ۔ سنٹر میں بزرگوں کو ہر ممکن سہولیات اور خدمات فراہم کرنے میں اپنا ہر ممکن کردار اداکریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی ارکان سے گذارش کروںگا کہ وہ اپنے سینئر ز ( بزرگوں ) کی خدمت کے سلسلے میں مرشد سوشل اڈلٹ ڈے کئیر سنٹر کو خدمات کا موقع دیں ۔

قبل ازیں ”مرشد سوشل اڈلٹ ڈے کئیر سنٹر اینڈ کمیونٹی ہیلپ سنٹر “ پر گذشتہ ہفتے پہلی فوڈ پینٹری کا آغاز کیا گیا ۔اس موقع پر افتخار بٹ نے سنٹر انتظامیہ سمیت پاکستانی و امریکن سمیت کمیونٹی کی مقامی اہم شخصیات ڈاکٹر الیکس، باربرا ،سٹیلا، نورین ذکیہ خٹک، ارمانڈو،سجاد گیلانی، جاوید خا ن، محمد مزمل ،نصرت ، سیدہ ، یاسمین،ثمینہ، سعد کے ساتھ مل کر فوڈ پینٹری کا افتتاح کیا ۔ ”مرشد سوشل اڈلٹ ڈے کئیر سنٹر اینڈ کمیونٹی ہیلپ سنٹر “ کی پہلی فوڈ پینٹری کے موقع پر بڑی تعداد میں اہل محلہ جن کا تعلق مقامی کمیونٹیز سے تھا ، بڑی تعداد میں سنٹر کے سامنے قطار بنا کر جمع ہو گئے ۔ ان افراد میں افتخار بٹ نے سنٹر انتظامیہ اور کمیونٹیز کی دیگر اہم شخصیات کے ساتھ مل کر بڑی تعداد میں اشیائے خوردو نوش تقسیم کیں ۔

فوڈ پینٹری کے موقع پر 61پریسنٹ کی آفیسر لارین سمیت دیگر پولیس آفیسرز اور آگژلری آفیسرز نے بھی مرشد سنٹر کی انتظامیہ کے ارکان کے ساتھ مل کر لوگو ں میں اشیائے خوردو نوش کے پیکٹ تقسیم کئے ۔

افتخار بٹ کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انشاءاللہ سنٹر میں ہر ماہ فوڈ پینٹری کا اہتمام کیا جائیگا اور مقامی کمیونٹیز کی خدمات میں ہر ممکن کردارا دا کیا جائیگا۔اشیائے خوردو نوش حاصل کرنے والے مقامی لوگوں کی جانب سے مرشد سنٹر کی انتظامیہ کا شکرئیہ ادا کیا گیا اور کہا گیا کہ سنٹر کا قیام ، مقامی لوگوں کے لئے مددگار ثابت ہوا ہے اور اہل محلہ ”مرشد سوشل اڈلٹ ڈے کئیر سنٹر اینڈ کمیونٹی ہیلپ سنٹر “ کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔

 

 

Related Articles

Back to top button