خبریں

جہانگیرترین ، سراج الحق، پرویز خٹک کے اہم فیصلے

ملکی سیاست کے تین اہم قائدین جہانگیرترین ، سراج الحق، پرویز خٹک نے غیر معمولی اور غیر روایتی ردعمل کا اظہار کیا

اسلام آباد ( اردونیوز ) پاکستانی الیکشن کے نتائج سامنے آنے کے بعد پاکستان کی جہاں اہم سیاسی جماعتوں کی جانب سے حسب توقع نتائج حاصل نہ ہونے پر رد عمل ظاہر کیا گیا ہے وہاں ملکی سیاست کے تین اہم قائدین نے غیر معمولی اور غیر روایتی ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما جہانگیر ترین نے الیکشن نتائج سامنے آنے کے بعد نتائج پر کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے کی بجائے پارٹی سے استعفیٰ دیتے ہوئے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا ہے۔ اسی طرح جہانگیر ترین کی طرح ، پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور سابق رہنما پرویز خٹک کی جانب سے الیکشن ہارنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹیرئین کی صدارت چھوڑنے کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے بھی جماعت کے امیر کے عہدے سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا ہے ۔

Urdu News USA

 

 

Related Articles

Back to top button