پاکستانخبریں

پاکستان قونصلیٹ نیویارک میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے خصوصی تقریب

اوورسیز کمیونٹی امریکی قانون ، پالیسی اور فیصلہ سازوں کو مسلہ کشمیر سے آگاہ کریں اور انہیں مسلہ کے فوری حل میں کردار ادا کرنے کے لئے کہیں

نیویارک (اردو نیوز)پاکستان قونصلیٹ نیویارک میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی ۔ قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی کے زیر اہتمام تقریب میں کشمیری اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کے اہم قائدین اور کمیونٹی ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ کشمیری عوام کو ان کے حق خود ارادیت کے حصول تک امریکہ میں ان کی ہر ممکن سفارتی، سیاسی ، اخلاقی مدد کی جائے گی اور مسلہ کشمیر کو ہر فورم پر اجاگر کیا جائے گا۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ وائس قونصل جنرل عمر شیخ نے نظامت کے فرائض ادا کئے ۔قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے شرکاءکو تقریب میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ مسلہ کشمیر ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہئیے ۔ اقوام متحدہ اور عالمی برادری اپنا فرض پورا کرے ۔

کشمیری و پاکستانی امریکن کمیونٹی قائدین سردار سوار خان ، ڈاکٹر آصف رحمان، ضمیر احمد چوہدری ، تاج خان ، صغیر خان سمیت دیگر نے کہا کہ ہمارے لئے ہر دن یوم یکجہتی کشمیر ہوتا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز کمیونٹی امریکی قانون ، پالیسی اور فیصلہ سازوں کو مسلہ کشمیر سے آگاہ کریں اور انہیں مسلہ کے فوری حل میں کردار ادا کرنے کے لئے کہیں ۔

Kashmir Solidarity Day

Related Articles

Back to top button