چوہدری ضمیر کی چوہدری الیاس کو رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد
این اے 62کی عوام اور ووٹرز کا بھی ہم شکرئیہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے ہمارے انکل چوہدری محمد الیاس کو کامیاب کرکے حق و سچ کا ساتھ دیا، چوہدری ضمیراحمد
نیویارک ( خصوصی رپورٹ ) پاکستان تحریک انصاف نیویارک ( یو ایس اے ) کے رہنام چوہدری ضمیر نے این اے 62سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااور اپنے انکل چوہدری محمد الیاس کی کامیابی کو حق و سچ اور عمران خان کی فتح قرار دیا ہے ۔ چوہدری ضمیر نے کہا کہ این اے 62کے عوام نے چوہدری الیاس کے حق میں فیصلے دے کر ثابت کر دیا ہے کہ پوری قوم کی طرح وہ بھی عمران خان کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے ۔
چوہدری ضمیر احمد نے کہا کہ وہ چوہدری محمد الیا س کی کامیابی کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لئے پاکستان جا رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان میں آخری فتح عمران خان ، حق اور سچ کی ہو گی اور وہ دن جلد آئیگا۔انہوں نے کہا کہ این اے 62کی عوام اور ووٹرز کا بھی ہم شکرئیہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے ہمارے انکل چوہدری محمد الیاس کو کامیاب کرکے حق و سچ کا ساتھ دیا ۔
Urdu News, Chaudhry Ilyas NA 62