پاکستانبین الاقوامی

عمران خان کی جیل سے بیٹے سلیمان خان کو ٹوئٹر پر مبارکباد

تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بیٹے سلیمان خان کی سالگرہ پر مبارکباد کا خصوصی پیغام جاری کیا گیا

لاہور ( احسن ظہیر سے ) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے بیٹے سلیمان خان کی 18نومبر کو سالگرہ ہے۔ بیٹے سلیمان خان کی سالگرہ ایسے وقت پر آئی کہ جب ان کے والد (عمران خان ) جیل میں ہیں ۔ عمران خان کے بیٹے سلیمان خان کی سالگرہ پر عمران خان کے ’ایکس ‘ (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے سلیمان خان کی سالگرہ پر انہیں مبارکباد کا پیغام دیا گیا ہے۔

https://x.com/ImranKhanPTI/status/1725585189504720982?s=20

ایکس پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان کو بیٹے کی سالگرہ پر اسے مبارکباد دینے کے لئے جیل سے فون پر بات کی سہولت دستیاب نہیں ہے ۔

اردو نیوز یو ایس اے

Related Articles

Back to top button