نیوجرسی کی خاتون اول ٹیمی مرفی کی یو ایس سینٹ کی دوڑ میں شامل ہونے کا امکان
ڈیموکریٹ پارٹی میں یہ بحث جاری ہے کہ اگر سینیٹر مینیڈیز مستعفی یا نااہل ہوجاتے ہیں تو ڈیموکریٹس کی جانب سے کون ان کے جانشین کے طور پر سامنے آئے
نیوجرسی ( اردو نیوز ) امریکی ریاست نیوجرسی کے گورنر فل مرفی کی اہلیہ و خاتون اول نیوجرسی ٹیمی مرفی کا سیاسی حلقوںمیں نیوجرسی سے یو ایس سینٹ کے آئندہ امیدواروں کے طور پر سامنے آرہا ہے۔ واضح رہے کہ نیوجرسی سے منتخب ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے یو ایس سینیٹر رابرٹ مینیڈیز پر گذشتہ کچھ عرسے کے دوران بدعنوانی کے بعض معاملات میں فرد جرم عائد کی گئی ۔ ان کے خلاف کیس زیر تفتیش ہے جس کا سینیٹر مینیڈیز دفاع کررہے ہیں۔
تاہم سیاسی حلقوں میں یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ ڈیموکریٹ پارٹی میں بعض حلقوں میں یہ بحث جاری ہے کہ اگر سینیٹر مینیڈیز مستعفی یا نااہل ہوجاتے ہیں تو ڈیموکریٹس کی جانب سے کون ان کے جانشین کے طور پر سامنے آئے۔
نیوجرسی کی مختلف میڈیا رپورٹس اور سیاسی حلقوں کے مطابق نیوجرسی سے یو ایس سینٹ کی نشست پر جو ڈیموکریٹس نظریں لگائے ہوئے ہیں، ان میں میں ایک اور قابل ذکر گورنر نیوجرسی کی اہلیہ ٹیمی مرفی بھی ہیں ۔