" "
پاکستانخبریں

مولانا طارق جمیل کو صدمہ ، جواں بیٹا گولی لگنے سے جاں بحق

مولانا طارق جمیل کے ٹویٹ کے مطابق ان کا بیٹا حادثاتی طور پر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا

لاہور ( احسن ظہیر سے ) پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا جواں سال بیٹا گولیءلگنے سے جاں بحق ہو گیا ہے ۔ مولانا طارق جمیل کی جانب سے ’ایکس ‘ پر پوسٹ کئے گئے ٹویٹ کے مطابق ان کا جواں سال بیٹا تلمبہ میںحادثاتی طور پر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا ہے ۔

مولانا طارق جمیل کا اپنے ٹویٹ میں مزید کہنا ہے کہ اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنادیا ہے۔ انہوں نے سب سے اپیل کی کہ وہ ان کے لئیے اور ان کے متوفی (بیٹے ) کے لئے دعا کریں ۔پاکستان کی اہم دینی و سماجی و سیاسی شخصیات اور مولانا طارق جمیل کے پاکستان سمیت دنیا بھر میںموجود پیروکاروں نے مولانا طارق جمیل سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے مرحوم بیٹے کو جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔

پولیس آفیسر ( آر پی او) ملتان سہیل چوہدری کا کہنا ہے کہ مولانا عاصم جمیل کے سینے پر گولی لگی ہے۔

 

Related Articles

Back to top button