خبریں

ٹائمز سکوائر پر دیوالی کی بڑی تقریب 28اکتوبر کو منائی جائے گی

اٹھائیس اکتوبر کو انڈیا سے باہر دیوالی کا سب سے بڑا تہوار ٹائمز سکوائر نیویارک پر منایا جائیگا،ٹائمز سکوائر دیوالی کے منتطمین کی مشترکہ پریس کانفرنس

نیویارک(اردونیوز ) نیویارک کے مصروف ترین علاقے ٹائمز اسکوائرپر انڈین امریکن کمیونٹی دیوالی کی بڑی تقریب منعقد کرے گی جس میں نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز ، نیویارک سٹیٹ اسمبلی وومین جینیفر راج کمار ،کانگریس مین گریگوری میکس، قونصلیٹ جنرل رندھیر جیسوال سمیت اہم شخصیات شریک ہوں گی ۔ ٹائمز سکوائر پر دیوالی کے انعقاد میں اے آر ہیلپنگ ہینڈز، ٹائمز اسکوائر پر گوپی ڈیری دیوالی سمیت دیگر تنظیمیں اہم کردار ادا کررہی ہیں ۔

Diwali at Times Square
Diwali at Times Square

ٹائمز سکوائر دیوالی کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منتظمین کا کہنا ہے کہ ہم 27اور28 اکتوبر 2023 کو نیویارک شہر ،کو روشنیوں کے تہوار کے جذبے سے ،منور کرنے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ 28اکتوبر کو انڈیا سے باہر دیوالی کا سب سے بڑا تہوار ٹائمز سکوائر نیویارک پر منایا جائیگا ۔مقررین کا کہنا تھا کہ ہمیں علم کی روشنی سے اندرونی تاریکی کو دور کرناہے اوریہ محبت کے پیغامات لے کر جاتا ہے۔منتظمین کا مزید کہن اتھا کہ دیوالی کے تہوار کے موقع پر ہندوستان کے بھرپور فن اور ثقافت کی نمائش کرکے امن، ہم آہنگی اور اتحا د کو فروغ دیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سال، ہم پہلی بار دیوالی نیویارک سٹی میں اسکول کی چھٹیاں بھی بچوں کے ساتھ منا رہے ہیں۔ اسمبلی وومن جینیفر راجکمار کا کہنا تھا کہ اس سال دیوالی واقعی خاص ہے۔ ٹائمز سکوائر پر دیوالی کے تہوار منا کر نئی تاریخ رقم کریں گے ۔

 

Diwali at Times Square
Diwali at Times Square

 

GOPI DAIRY Diwali at Times Square is celebrating “Diversity, Equity and Inclusion: United Colors of America

Related Articles

Back to top button