پاکستانامیگریشن نیوز

ڈاکٹر شفیق کی کتاب ’صدائے بے نوائی ‘ کی تقریب پذیرائی اور ناصر علی سید کے اعزاز میں استقبالیہ

ڈاکٹر شفیق کی کتاب ”صدائے بے نوائی” کی تقریب رونمائی کے مہمان خصوصی نامور شاعر و ادیب ناصر علی سید تھے جبکہ ڈاکٹر صبیحہ صبا نے صدارت کے فرائض انجام دئیے

نیویارک ( خصوصی رپورٹ)ممتاز شاعر و دانشور ڈاکٹر شفیق کے شعری مجموعوں “ صدائے بے نوائی” کی تقریب رونمائی بروکلین( نیویارک ) کے رائل بینکوئیٹ ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ادبی، سماجی، ثقافتی حلقوں سے تعلق رکھنے والے ممتاز افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام دو حصوں پر مشتمل پہلے مرحلے میں پاکستان سے آئے ہوئے شاعر و ادیب ناصر علی سید کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا جبکہ دوسرے مرحلہ میں ڈاکٹر شفیق کی کتاب کی تقریب رونمائی ہوئی۔

”صدائے بے نوائی” کی تقریب رونمائی خیبر سوسائٹی امریکہ کے زیر اہتمام منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی نامور شاعر و ادیب ناصر علی سید تھے جبکہ ڈاکٹر صبیحہ صبا نے صدارت کے فرائض انجام دئیے۔ ممتاز شاعرہ زریں یاسین نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔سٹیج پر مقررین نے ڈاکٹر شفیق کی ادبی خدمات کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شفیق ایک منفرد انداز کے شاعر ہیں وہ پاکستانی نظام کی خامیوں کو اپنے قلم کے ذریعے اجاگر کرتے رہتے ہیں۔

Dr Mohammad Shafique Book Sada e Benawai Group
Dr Mohammad Shafique Book Sada e Benawai Group

تقریب سے ناصر سید،واصف حسین،ڈاکٹر شفیق،ڈاکٹر صبیحہ صبا،عتیق صدیقی،زریں یسین،زمان آفریدی،وکیل انصاری،شاہد کامریڈ،عامر بیگ،عارف افضال، تاج اکبر،رئیس وارثی اور دیگر نے اظہار خیال کیا۔مقررین نے ناصر علی سید کی ادبی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

ڈاکٹر شفیق نے مہمانان خصوصی، شرکاءاور خیبر سوسائٹی امریکہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ آخر میں پرتکلف کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

Related Articles

Back to top button