پاکستان

ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک اور مقدمے میں فرد جرم عائد

امریکہ میں جوں جوں صدارتی الیکشن 2024قریب آرہے ہیں، ویسے ہی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو کہ ایک بار پھر صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کر چکے ہیں، کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے

نیویارک (اردو نیوز ) امریکہ میں جوں جوں صدارتی الیکشن 2024قریب آرہے ہیں، ویسے ہی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو کہ ایک بار پھر صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کر چکے ہیں، کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ سابق صدر ٹرمپ کے خلاف ایک اور مقدمے میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے ۔ اس بارامریکی ریاست جارجیا میں فرد جرم عائد کی گئی۔ جارجیا کی ایک گرینڈ جیوری سابق صدر ٹرمپ سمیت اٹھارہ افراد میں سال 2020میں ہونیوالے صدارتی الیکشن میں الیکشن رزلٹ تبدیل کرنے کی کوشش کے الزام کے سلسلے میں فرد جرم عائد کی ہے۔ فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ پر تیرہ الزامات عائد کئے گئے ہیں جن میں دھوکہ دہی ، جھعل سازی ، فراڈ ، جھوٹی دستاویزات فائل کرنے کی کوشش جیسے الزامات شامل ہیں ۔

جارجیا سٹیٹ کی اٹارنی جنرل جو کہ سابق صدر کے خلاف کیس کی تحقیقات کررہی ہیں، نے عدالت میں مذکورہ الزامات پڑھ کر سنائے ۔ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی جانب سے الزامات اور فلٹن کاو¿نٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی کو متعصب قرار دے دیا گیا ہے ۔ صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے مطابق صدارتی الیکشن کی آمد سے قبل اس قسم کے مقدمات صدارتی دوڑ میں انتظامی مداخلت ہے ۔سابق صدر کے حامیوں اور ان کے ری پبلکن رفقا نے بھی سوشل میڈیا پر اس فرد جرم پر اپنی برہمی کا اظہار کیا ہے۔ٹرمپ پراس سے قبل تین فرد جرم عائد کی جاچکی ہیں جن میں سے دو وفاقی اور ایک ریاست نیویارک میں عائد کی گئی ہے ۔

 

Donald Trumo, Georgia

Related Articles

Back to top button