" "
اوورسیز پاکستانیزخبریں

برونکس میں پہلے مسلم سوشل ڈے کئیر کا آغاز

مسلم سوشل ڈے کئیر سنٹر کی افتتاحی تقریب میں پاکستانی قونصل جنرل عائشہ علی کی بطور مہمان خصوصی شرکت،مئیر ایرک ایڈمز کی جانب سے افتتاح پر خصوصی پیغام

درویش ایڈلٹ ڈے کئیر کے افتخار بٹ نے مہمانان خصوصی کو خوش آمدید کہا ، علامہ قاری مقصود احمد رضوی نے آیات قرآنی کی تلاوت کی اور خصوصی دعا کروائی

ہم برونکس میں اپنے چوتھے ایڈلٹ ڈے اور کمیونٹی ہیلپ سنٹر کا آغاز کرتے ہیںجس کا بنیادی مقصد ، برونکس میں مقیم کمیونٹیز کو ہر ممکن خدمات فراہم کرنا ہے ، افتخار بٹ کا تقریب سے خطاب

درویش ایڈلٹ ڈے کئیر اور درویش کمیونٹی ہیلپ سنٹر جیسے مراکز کا قیام نہایت ہی اہم اور خوش آئند ہے ، قونصل جنرل عائشہ علی کا خطاب، افتخاب بٹ سمیت منتظمین کو مبارکباد

 

نیویارک ( اردونیوز ) برونکس ( نیویارک ) میں پہلے مسلم سوشل درویش ایڈلٹ ڈے کئیر اور درویش کمیونٹی ہیلپ سنٹر کا افتتاح ہو گیا ہے ۔افتتاحی تقریب میں پاکستانی ، بنگلہ دیشی اور ہسپانوی امریکن کمیونٹیز کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات وکیل انصاری ،طاہر خان،سلویا سمتھ ، خالد نیازی ، ملک خالد اعوان، اے بی ملک ، جاوید مرزا، راجہ شریف، حاجی مختار، عبدالقادر، مسعود حسن ،فوزیہ قریشی ،مشہد الرحمان ، رضوانہ ، ناہید بھٹی ، فوزیہ سہیل قریشی ، حاجی مختار کے ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔تقریب کی مہمان خصوصی پاکستانی قونصل جنرل برائے نیویارک محترمہ عائشہ علی تھیں ۔

درویش ایڈلٹ ڈے کئیر اور درویش کمیونٹی ہیلپ سنٹر کی افتتاحی تقریب سے قبل اللہ تعالیٰ کے پاک کلام کی تلاوت کی گئی۔ قاری محمد مقصود احمد رضوی نے آیات قرآن مجید کی تلاوت کی۔جس کے بعد مہمان خصوصی محترمہ عائشہ علی نے افتخار بٹ سمیت سنٹر کی انتظامیہ کے ارکان اور تقریب میں موجود اہم کمیونٹی شخصیات کے ساتھ ملکر فیتہ کاٹ کر سنٹر کا افتتاح کیا۔ جونہی فیتہ کاٹا گیا، درویش ایڈلٹ ڈے کئیر اور درویش کمیونٹی ہیلپ سنٹر تالیوں سے گونج اٹھا اور شرکاءنے سنٹر انتظامیہ کو مبارکباد دی اور اپنی پرخلوص تمناو¿ں کا اظہار کیا۔

تقریب سے خطاب کے دوران درویش ایڈلٹ ڈے کئیر اور درویش کمیونٹی ہیلپ سنٹرکے روح رواں افتخار بٹ نے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ الحمد للہ آج ہم برونکس میں اپنے چوتھے ایڈلٹ ڈے اور کمیونٹی ہیلپ سنٹر کا آغاز کرتے ہیں۔ جس کا بنیادی مقصد ، برونکس میں مقیم کمیونٹیز کو نیویارک سٹیٹ اور سٹی کی طرف سے موجود سہولتوں کو بغیر کسی مذہب ، رنگ و نسل کے فراہم کرنا ہے ۔

افتخار بٹ کا مزید کہنا تھا کہ کمیونٹیز کو امیگریشن ، سٹیزن شپ کے امتحانات کی تیاری اور طلباءکو SATامتحانات کی تیاری ، کالج سے پہلے ایجوکیشن کونسلنگ اور ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ کی تیاری جیسی اہم سہولیات فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سنٹر میں مذہبی ، ثقافتی اور ادبی تقریبات کے انعقاد کی سہولیات بھی کمیونٹی کو فراہم کی جائیں گی ۔

افتخار بٹ نے کہا کہ سینیٹر میں سوموار سے جمعہ تک، صبح 9 بجے سے شام 5 بجے آپ کو کسی بھی قسم کی سرکاری محکموں کی معلومات میڈی کیڈ اور میڈی کئیر اور دیگر انشورنس کے حوالے سے اپنی طبی سہولتو ں اور دیگر ضروریات کے لئے مختلف محکموں کے نمائندے موجود ہون گے جو کہ بلا معاوضہ خدمات فراہم کریںگے۔
سنٹر میں سینئرز ( بزرگوں ) کے لئے اندرون خانہ (ان ڈور) مختلف کھیلوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا ک سنٹر کے رکن سینئرز ( بزرگوں) کو گھروں سے گاڑی میں سنٹر تک لانے اور واپس گھروں تک ڈراپ کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
قونصل جنرل محترمہ عائشہ علی نے خطاب کرتے ہوئے سنٹر کی انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ ہماری کمیونٹی میں سماجی اور بہبود کے کاموں کے حوالے سے سرگرمیاں اور شعور میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افتتاحی تقریب میں بڑی تعداد میں خواتین اور حاضرین کی شرکت اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ ہماری کمیونٹی ہر روز بڑھ رہی ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر درویش ایڈلٹ ڈے کئیر اور درویش کمیونٹی ہیلپ سنٹر جیسے مراکز کا قیام نہایت ہی اہم اور خوش آئند ہے ۔
قونصل جنرل نے درویش سنٹر کے منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی کامیابی اور ترقی کے لئے دعا گو رہیں گی ۔

درویش سنٹر کی پبلک ریلیشن ڈائریکٹر سلویا سمتھ کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ ہسپانوی اور پاکستانی امریکنز اپنے بنگلہ دیشی دوستوں کے ساتھ مل کر کمیونٹی کی خدمت کے اکٹھے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کی خدمت ہی اصل عبادت ہے ۔ ہماری کوشش رہے گی کہ ہم سب خدمات خلق کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھیں اور اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں

درویش ایڈلٹ ڈے کئیر اور درویش کمیونٹی ہیلپ سنٹر کی افتتاحی تقریب میں مختلف مذاہب کے نمائندوں نے پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ اتحاد اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

Related Articles

Back to top button