نیویارک میں فیڈریشن آف علی گڑھ المنائی ایسوسی ایشن کا 22واں سالانہ کنونشن
معروف تاریخ دان، اے ایم یو المنس ڈاکٹر فرحان احمد نظامی نے چیف گیسٹ اور پروفیسر میری ڈی بے نے گیسٹ آف آنر کے طور پر شرکت کی
نیویارک ( اردو نیوز ) فیڈریشن آف علی گڑھ المنائی ایسوسی ایشن کا 22واں سالانہ کنونشن نیویارک میں منعقد ہوا۔ تین روز تک جاری رہنے والے اس سالانہ کنونشن میں امریکہ بھر سے علی گڑھ المنائی اور اہم شخصیات شریک ہوئے اور اس کنونشن کو ایک یاد گاراجتماع میں تبدیل کر دیا۔کنونشن میں فیڈریشن آف علی گڑھ المنائی ایسوسی ایشن کے صدر فراز حسن اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے اور کوثرعثمانی نے فیڈریشن آف علی گڑھ المنائی ایسوسی ایشن کی صدارت سنبھال لی۔ ان کے ساتھ فیڈریشن کی نئی سیکرٹری آسیہ کبیر، خزانچی شاہ فیصل نے بھی اپنی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔نیویارک کے ہوٹل میں تین روز تک جاری رہنے والے کنونشن میں مختلف تقریبات منعقد ہوئیں ۔
کنونشن کی مرکزی تقریب میں معروف تاریخ دان، اے ایم یو المنس(AMU Alumnus) اور آکسفورڈ سنٹر برائے اسلامک سٹڈیز کے بانی ڈائریکٹرڈاکٹر فرحان احمد نظامی نے چیف گیسٹ کے طور پر شرکت کی ۔جبکہ بروکلین کالج نیویارک کی ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن ، آرٹ ایجوکیشن کی پروفیسر میری ڈی بے نے گیسٹ آف آنر کے طور پر شرکت کی ۔مرکزی تقریب میں نظامت کے ایم سی کے فرائض ڈاکٹر شاہین عثمان ، ڈاکٹرآسیہ کبر نے ادا کئے،ٹیکنیکل انچارج شاہ شعیب تھے جبکہکنونشن میں ای ایم آئی ٹی وائی لکھنو یونیورسٹی کے پروفیسر قمر رحمان سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی خصوصی شرکت کی ۔
مرکزی تقریب کا آغاز حسب روایت تلاوت قرآن مجید اور اس کے بعد علی اگڑھ المنائی کے ترانے سے کیا گیاجس میں فیڈریشن کے ارکان نے مل کر یک زبان ہو کر ترانہ پڑھا اور ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔
فیڈریشن آف علی گڑھ المنائی ایسوسی ایشن کے سبکدوش ہونےو الے صدر فراز حسن نے فیڈریشن کے اپنے ساتھی عہدیداران سمیت تمام شرکاءکو خوش آمدید کہا اور شکرئیہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم کے اغراض و مقاصد کو پیش نظر رکھتے ہوئے ان کے حصول میں ہم سب کو اپنا کردارادا کرتے رہنا ہوگا۔
فیڈریشن آف علی گڑھ المنائی ایسوسی ایشن کے نئے پریذیڈنٹ کا عہدہ سنبھالنے والے کوثر عثمان نے تنظیم کے سیکرٹری آسیہ کبیر، خزانچی شاہ فیصل سمیت دیگر کی جانب سے تمام شرکاءکو نیویارک کنونشن میں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کے کنونشن کے تھیم ( مرکزی خیال ) ’بلڈنگ برجز ‘(Building Bridges) اور ’مل کر مستقبل کو روش کریں ‘(Together We Shine) کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہمیں اپنااجتماعی کردار ادا کرنا چاہئیے ۔ کوثر عثمان نے نیویارک کے سینئر موسٹ علیگ پروفیسر اسد الرحمان اور طاہرہ حسین باکی کی خدمات کو بھی شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور شرکاءکو ان کی جانب سے بھجوائی گئیں دعائیںاورنیک خواہشات دیں ۔
کنونشن سے خطاب کے دوران کوثر عثمانی نے اعلان کیا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کینیڈا ایسوسی ایشن بھی فیڈریشن کو جوائن کررہی ہے۔ انہوں نے فیڈریشن کو جوائن کرنے کے سلسلے میںاپلائی کر دیا ہے ۔
کنونشن کے چیف گیسٹ ڈاکٹر فرحان احمد نظامی کے بھی خصوصی تعارف کروایا گیا اور بتایا گیا کہ ڈاکٹرفرحان علی نظامی نے علی گڑھ یونیورسٹی میں جا کر بہت کام کیا ہے۔ انڈیا میں غریب مسلمانوں کے سکولوں بالخصوص یتیم بچوں کے سر سید نیشنل سکولوں کے لئے ڈاکٹرنظامی نے گرانقدر خدمات انجام دیں۔
ڈاکٹر فرحان احمد نظامی نے خطاب کے دوران فیڈریشن آف علی گڑھ المنائی ایسوسی ایشن کو نیویارک میں عظیم الشان کنونشن پر مبارکباد دی ۔ انہوںنے کہا کہ علی گڑھ سمیت مسلم کمیونٹی کے لئے جاری خدمات بیان کی اور کہا کہ ان کی نیویارک میں عزت افزائی اور پذیرائی کی گئی ہے، وہ اسے ہمیشہ ہاد رکھیں گے۔
بروکلین کالج نیویارک کی ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن کی پروفیسر میری ڈی بے نے بروکلین کالج اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے درمیان ہون ے والے معاہدے پر دستخط کروائے ، اس معاہدے کے تحتبروکلین کالج نیویارک کے پروفیسرز ، علی گڑ ھ یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس کو تعلیمی و تربیت میں مدد فراہم کریں گے ۔
فیڈریشن آف علی گڑھ المنائی ایسوسی ایشن کے کنونشن میں یہ اعلان بھی کیا گیا کہ اس سال فیڈریشن کی ممبر ایسوسی ایشن امریکہ بھر میں مشاعروں کا اہتمام کریں گی ۔اس سلسلے میں امریکہ بھر میں آٹھ مشاعرے ہوں گے ۔ نیویارک میں مشاعرہ اکتوبر میں ہوگا۔
کنونشن میں چیف گیسٹ ڈاکٹرفرحان نظامی ، گیسٹ آف آنر پروفیسر میری کو ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر ایوارڈز پیش کئے گئے جبکہ ریاض علوی کو بھی سروس ایوارڈ پیش کیا گیا اور ان کی خدمات کو سرہا گیا ۔
کونشن میں فیڈریشن آف علی گڑھ المنائی ایسوسی ایشن کے آئندہ سال کے لئے الیکٹ ہونے والے عہدیداران پریذیڈنٹ الیکٹ نوشاد گلزئی ، سیکرٹری الیکٹ شعیب احمد،ممبر بورڈتنویر احمد کے انتخاب کا بھی اعلان کیا گیا۔ کنونشن میں یہ بھی اعلان کیا گیا کہ آئندہ سال کنونشن اٹلانٹا میں ہوگا۔ کنونشن میں معروف فنکار جسوندر سنگھ بنٹی (شاگرد جگ جیت سنگھ ) نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور خوب داد وصول کی ۔نیویارک میںہونیوالے کنونشن میںمرکزی تقریب کے علاوہ تین دن بھرپور مصروفیات جاری رہیں ، اور یہ ایک یاد گارکنونشن ثابت ہوا۔ شرکاءنے منتظمین کا کامیاب کنونشن کے انعقاد پر مبارکباد دی۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ فیڈریشن آف علی گڑھ المنائی ایسوسی ایشن ، ایسوسی ایشن ممبر کی ایک نمائندہ تنظیم ہے جس میں کل15فل ممبر ایسوسی ایشن ہیں بشمول نیویارک ایسوسی ایشن ہیں۔ دو ایسوسی ایٹ ممبر ایسوسی ایشن ہیں ۔