طیبہ چیمہ کا سینیٹرشاہین بٹ کے اعزاز میں استقبالیہ یکجہتی پاکستان کی تقریب میں تبدیل
تقریب میں شریک پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان کا پاکستان سے یکجہتی کا اظہار، نو مئی کے واقعات کی مذمت
نیویارک ( اردو نیوز)پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف شخصیت ، روزنامہ نوائے وقت کی کالم نگایس اور مومنہ چیمہ فاﺅنڈیشن کی بانی طیبہ ضیا چیمہ اور ڈاکٹر اختر چیمہ نے سانحہ نومئی کی مذمت اور اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے وطن عزیز پاکستان اور قومی اداروں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں اپنی رہائشگاہ پر ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا اورمختلف شعبہ ہائے زندگی کے نمائندگان کو مدعو کیا اور یکجہتی نظریہ پاکستان کے عزم کو دوہرایا۔
طیبہ چیمہ اور ڈاکٹرچیمہ کے زیر اہتمام تقریب میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات ڈاکٹر مجید ، میاں فیاض ، کرنل(ر) افتخار، ڈاکٹر شفیق ،سرور چوہدری،احمد جان، شفقت تنویر ، ، راجہ رزاق ، تنویر احمد ، خالد بندیشہ ، رحمان اور ڈاکٹر عابدسمیت دیگر شریک ہوئے۔
پاکستان سے آئے ہوئے سینیٹر کیپٹن (ر)شاہین بٹ نے بھی اوورسیز پاکستانیوں کی اس خصوصی نشست میں شرکت کی۔سب نے پاکستان کی سیاسی صورتحال پر اختلاف رائے بھی کیا لیکن وطن عزیز اور فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کا کھل کر اظہار کیا۔
میزبان ڈاکٹر محمد اختر چیمہ جو مقامی بروک ڈیل ہسپتالوں کے چئیر مین اور سابق ڈائریکٹر آف شوکت خانم کینسر ہسپتال ہیں، نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں اور میری اہلیہ طیبہ ضیا کسی سیاسی پارٹی کے نہ رکن ہیں نہ ہی سپورٹر ہیں ۔ اوورسیز پاکستانی ہونے کی حیثیت سے اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے پیروکار ہونے کی حیثیت سے ہم سمجھتے ہیں کہ دیار غیر میں سبز ہلالی پرچم کو سربلند کرنا ہمارا فرض ہے ۔
طیبہ چیمہ کا کہنا تھاکہ سانحہ 9 مئی نے ہر محب وطن کا دل چھلنی کیا ہے۔اوورسیز میں بیٹھے پاکستانیوں کا نو مئی کے مناظر دیکھ کر دل بہت دکھا ۔ ہم اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مسلح افواج سمیت قومی اداروں سے اپنی یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ۔ طیبہ چیمہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہادر اور مسلح افواج نے دفاعوطن کے لئے جو قربانیوں دیں ، انہیں سلام پیش کرتے ہیں ۔ مسلح افواج کو بطور ایک ادارے کے طور پر کبھی بھی اپنی سیاست میں گھسیٹنے کی کوشش نہیں کرنی چاہئیے ۔
سینیٹر شاہین بٹ کا کہنا تھاکہ وہ اوورسیز پنجاب کمیشن میں وائس پریڈبٹ کی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا وہ خود بھی پچاس برس سے امریکہ میں مقیم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی وطن عزیز کی ریڑھ کی ہڈی تھے ہیں اور رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں ہر سیاسی جماعت اور رہنما پر نشیب و فراز آئے ۔ہر جماعت اور رہنما نے اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کی لیکن بد قسمتی سے نو مئی کو جو افسوسناک واقعات مل بھر میں رونما کروائے گئے ، اس کی مثال نہیں ملتی ۔ان واقعات میں ملوث افراد نے قانون ہی ہاتھ میں نہیں لیا بلکہ قومی اداروں کی علامتوں اور نشانیوں پر حملہ کیا ہے اور وطن کی خاطر جان نچھاور کرنے والوں کا مذاق اڑانے کی کوشش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں کبھی کسی سیاسی جماعت نے کنٹونمنٹ کے علاقوں میں جا کر احتجاج اور توڑ پھوڑ جیسے وقعات نہیں کئے ۔
شاہین بٹ کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب آج جو کچھ بھی ہیں، پاکستان کی وجہ سے ہیں ۔ اوورسیز میں دہائیوں سے مقیم ہونے کے باوجود آج بھی ہمیں پاکستانی نژاد کے طور پر منایا جاتا ہے۔ لہٰذا اوورسیز پاکستانیوں کو سب سے زیادہ بیرو ن ممالک می پاکستان کا نام بلند رکھنا چاہئیے ۔
شرکاءکا کہنا تھا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں تاہم بعض شرکاءکا کہنا تھا کہ پاکستان میں کسی بھی کسی بھی سیاسی جماعت اور سیاسی رہنما کو کسی بھی قسم کی امتیازی کاروائی کا نشانہ بھی نہیں بنانا چاہئیے ۔بعض شرکاءکا کہنا تھا کہ نو مئی کے واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئیے ۔
تقریب میں شریک یگر مہمانان کا بھی یہی موقف تھا کہ قطع نظرکس کا کس پارٹی سے تعلق ہے ہم فقط اوورسیز پاکستانی ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں اوراس نازک صورتحال میں ھم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔