اوورسیز پاکستانیز

راجہ ساجد بروکلین میلہ 2023کے چئیرمین منتخب

پاکستانی امریکن مرچنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں 20اگست کو بروکلین میلے کی تاریخ کا اعلان ، چئیرمین راجہ ساجد کو مبارکباد

نیویارک (خصوصی رپورٹ) نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے سب سے بڑے گڑھ کونی آئی لینڈ ایونیو ، بروکلین جو کہ لٹل پاکستان بھی کہلاتا ہے، پر جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں منعقد ہونیوالے بروکلین میلے کےلئے کمیونٹی رہنما راجہ ساجد کو ایک بار پھر چئیرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔اس بات کا اعلان پاکستانی امریکن مرچنٹس ایسوسی ایشن آف کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین کے اجلاس میں کیا گیا۔ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق اس سال بروکلین میلہ اتوار 20جون کو ہوگا۔اس بات کا اعلان مرچنٹس ایسوسی ایشن کے جاوید خان، عبدالعزیز بٹ اور چوہدری پرویز اختر سمیت ساتھیوں نے چئیرمین راجہ ساجد کے ساتھ مل کر لیا۔

راجہ ساجد کا کہنا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں بروکلین میلہ عظیم الشان انداز میں منایا جائیگااور سبز ہلالی پرچم کو بلند کیا جائیگا ۔ انہوں نے پاکستانی امریکن کمیونٹی سے کہا کہ وہ بروکلین میلہ کمیٹی کے دست و باز و بن کر ’لٹل پاکستان‘ کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین پر بروکلین میلہ کو تاریخی بنانے میں ساتھ دیں ۔

Raja Sajid, Chairman Brooklyn Mela
پاکستانی امریکن مرچنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں 20اگست کو بروکلین میلے کی تاریخ کا اعلان ، چئیرمین راجہ ساجد کو مبارکباد

 

مرچنٹس ایسوسی ایشن کے جاوید خان ، عزیز بٹ کا کہنا ہے کہ اس سال پاکستانی اور امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات کو بروکلین میلے میں مدعوکیا جا رہا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کے چوٹی کے فنکار بھی میلے میں یاد گار پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے ۔ انہوں نے کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ بروکلین میلے کو یاد گار اور کامیاب بنانے میں ساتھ دیں اور بروکلین میلہ کمیٹی کی ہر ممکن سپورٹ کریں ۔

 

سال 2022میں ہونیوالے بروکلین میلے کی ویڈیو دیکھیں

Related Articles

Back to top button