پاکستانامیگریشن نیوز

بائیڈن انتظامیہ کاتین لاکھ 30ہزارامیگرنٹس کےلئے TPSسٹیٹس کا اعلان

بائیڈن انتظامیہ نے اعلان کیا کہ وہ نکاراگوا، ایل سلواڈور، نیپال اور ہونڈوراس کے لئے عارضی لیگل سٹیٹس (ٹی پی ایس ) میں 18ماہ کی توسیع کررہے ہیں

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے امریکہ میں مقیم چار مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر قانونی تارکین وطن کے لئے عارضی لیگل سٹیٹس ( ٹی پی ایس ) میں توسیع کر دی گئی ہے جس کا امیگریشن کے ایڈوکیسی گروپس کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا ہے ۔

 

کیا آپ چھوٹے کاروبار کے مالک ہیں یا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں ؟ اسمال بزنس سروسِس آپ کی مد د کے لیے حاضرِ ہے!

 

 

بائیڈن انتظامیہ نے اعلان کیا کہ وہ نکاراگوا، ایل سلواڈور، نیپال اور ہونڈوراس کے لئے عارضی لیگل سٹیٹس (ٹی پی ایس ) میں 18ماہ کی توسیع کررہے ہیں ۔ بائیڈن انتظامیہ کے اس فیصلے کی وجہ سے نکاراگوا، ایل سلواڈور، نیپال اور ہونڈوراس سے تعلق رکھنے والے 330,000 غیر قانونی تارکین وطن کو امریکہ میں مزید 18ماہ کے لئے عارضی لیگل سٹیٹس مل جائیگا بلکہ ان ٹی پی ایس سٹیٹس کے حامل افراد کو ڈیپورٹ بھی نہیں کیا جائیگا۔

پاکستان میں گذشتہ سال آنیوالے تاریخ کے بد ترین سیلاب کے بعد امریکہ میں مقیم پاکستانی غیر قانونی تارکین وطن کے لئے بھی ٹی پی ایس سٹیٹس کی کوشش کی گئی جس میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی ۔ امیگرنٹس کی ایک نمائندہ تنظیم DRUMکے مطابق نیویارک سٹی کونسل میں پاکستانی امریکن تارکین وطن کے لئے ٹی پی ایس سٹیٹس کے لئے ایک قرار داد پیش کی جا رہی ہے جس میں بائیڈن انتظامیہ سے کہا جائیگا کہ ایسے پاکستانی کہ جن کے پاس لیگل سٹیٹس نہیں ہے ، کو عارضی لیگل سٹیٹس (ٹی پی ایس ) دیا جائے ۔

امیگریشن کے ایڈوکیسی گروپ کا مطالبہ ہے کہ کانگریس ،امریکہ میں جامع امیگریشن اصلاحات کے لئے کانگریس کی سطح پر قانون سازی کرے جس کے تحت امریکہ میں موجود گیارہ ملین غیر قانونی تارکین وطن کے لیگل سٹیٹس اور مستقبل کا فیصلہ کیا جائے۔

 

Related Articles

Back to top button