پاکستان

پرویز مشرف کی پارٹی کے صدر ڈاکٹر امجد ،عمران خان اور اسد عمر کے حق میں دستبردار

یہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے کہ الیکشن کے دوران کوئی سیاسی جماعت کا سربراہ کسی دوسری جماعت کے سربراہ کے حق میں دستبردار ہوا ہو،ڈاکٹر امجد ، اسد عمر کے مقابلے سے بھی دستبردار

اسلام آباد (اردو نیوز ) آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر ڈاکٹر امجد اسلا آباد سے چیئرمین تحریک انصاف کے حق میں دستبرداد ہونے کا اعلان کر دیا ہے ۔یوں یہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے کہ الیکشن کے دوران کوئی سیاسی جماعت کا سربراہ کسی دوسری جماعت کے سربراہ کے حق میں دستبردار ہوا ہو۔ڈاکٹر امجد نے اسلام آباد کے حلقے این اے 53سے عمران خان کے حق میں اور این اے 54سے اسد عمر کے حق میںدستبردار ہونے کا اعلان کیاہے ۔ یہ اعلان انہوں نے بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کے دوران کیا ۔ اس موقع پر اسد عمر بھی موجود تھے ۔ڈاکٹر امجد این اے 148 سے بھی انتخاب نہیں لڑیں گے۔
آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ ہماری جماعت ملک بھر سے انتخابات میں حصہ لے رہی ہے، بڑے قومی مقصد کے لئے اسلام آباد کے حلقوں سے عمران خان کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تحریک انصاف کے ساتھ مشترکہ نظریات کی بنیاد پر کام کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے مرکزی دفتر میں اپنی انتخابی مہم کے لئے مقررکئے گئے کوآرڈینیٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اسلام آباد کے حلقوں سے تحریک انصاف کے حق میں دست برداری کا فیصلہ ملک اور قوم کے لئے بڑے مقصد کے حصول کے لئے کیا ہے۔تحریک انصاف آل پاکستان مسلم لیگ کے سرپرست اعلیٰ سید پرویز مشرف کے ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے ویڑن کے قریب تر ہے۔ مستقبل میں مشترکہ نظریات کی بنیاد پر پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر کام کرسکتے ہیں۔
آل پاکستان مسلم لیگ ملک کے دیگر تمام حلقوں سے انتخابات میں بھرپور حصہ لے رہی ہے۔این اے 1چترال سے وہ اے پی ایم ایل کے امیدوار کے طور پر انتخابی مہم جاری رکھیں گے اور فتح حاصل کریں گے۔انہوں نے اسلام آباد اور ساہیوال سے اپنی انتخابی مہم کے کوآرڈینیٹرز کو ہدایت کی کہ وہ عمران خان کو سپورٹ کریں اور ان کی کامیابی کے لئے کام کریں ۔
انتخابات میں حمایت پر عمران خان کی جانب سے ڈاکٹر امجد کا شکریہ ادا کیا گیا ۔

Related Articles

Back to top button