پاکستانامیگریشن نیوزاوورسیز پاکستانیز

نیویارک سٹی کونسل میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی بھرپور نمائندگی کرونگا، سٹنلے این جی

منتخب ہوا تو میرے آفس میں پاکستانی کمیونٹی کی موثرنمائندگی ہو گی ، بروکلین (نیویارک ) کے سٹی کونسل ڈسٹرکٹ 3سے ڈیموکریٹک پرائمری الیکشن میں امیدوار سٹنلے این جی سے اردو نیوز کا خصوصی انٹرویو

یہ چائنیز نژاد امریکی سٹنلے این جی ہیں جو کہ گذشتہ ایک عرصے سے خدمات خلق انجام دے رہے ہیں ۔ بروکلین ، نیویارک کی پاکستانی امریکن کمیونٹی کے لئے سٹنلے این جی کا نام کوئی نیا نہیں ۔ یہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف نمائندہ تنظیموں کے ساتھ مل کر خدمات خلق اور والنٹئیر خدمات انجام دیتے رہتے ہیں ۔

سٹنلے این جی اپنی خدمات خلق کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے نیویارک سٹی کونسل کے رکن بننا چاہتے ہیں اور سٹی کونسل کی سطح پر پاکستانی سمیت امیگرنٹ کمیونٹی کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں اور اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں ۔سٹنلے این جی 27جون کو ہونیوالے ڈیموکریٹک پارٹی کے پرائمری الیکشن میں بروکلین کے سٹی کونسل ڈسٹرکٹ تین سے امیدوار ہیں ۔

اُن کا کہنا ہے کہ اگر وہ کونسل ممبر منتخب ہو گئے تو نیویارک سٹی کونسل میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی بھرپور نمائندگی کریں گے ۔ آئیے اردو نیوز کی سٹنلے این جی سے خصوصی بات چیت دیکھتے ہیں

 

Video: Stanley Ng, candidate for City Council, promises Pakistani community a seat at the table if elected

 

Urdu News USA, Stanley Ng, New York City Council Elections

 

 

Related Articles

Back to top button