نیوجرسی کے سابق گورنر کرس کرسٹی صدارتی دوڑ میں شامل
ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے کر س کرسٹی کی صدارتی دوڑ میں شمولیت ، ڈونلڈ ٹرمپ کےلئے صدارتی امیدوار نامزد ہونے کےلئے ایک اور چیلنج بنے گا
نیوجرسی (اردونیوز ) امریکی ریاست نیوجرسی کے ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق گورنرکرس کرسٹی بھی صدارتی دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں ۔ریپبلکن پارٹی میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر صدر بننا چاہتے ہیں تاہم اس بار انہیں نومبر 2024میں ہونیوالے صدارتی الیکشن میں پارٹی کی نامزدگی حاصل کرنے کےلئے ریپبلکن پارٹی کے پرائمری الیکشن میں فتح حاصل کرنا ہو گی ۔
ریپبلکن پارٹی میں نیوجرسی کے سابق گورنر کرس کرسٹی (Chris Christie) امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں باضابطہ طور پر شامل ہوگئے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق کرس کرسٹی نے ریاست نیو ہیم شائر سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ سات برس پہلے کرس کرسٹی نے صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ سے دستبردار ہوکر ڈونلڈ ٹرمپ کی توثیق کردی تھی تاہم وہ ایک بار پھر میدان میں اترے ہیں اوراس بار ڈونلڈ ٹرمپ کو آڑے ہاتھوں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اپنے خطاب میں کرس کرسٹی کا کہنا تھا کہ وہ اس لیے صدارتی الیکشن لڑنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ فکر مند ہیں کہ تاریخ میں پہلی بار امریکا سکڑ رہا ہے۔ کرس کرسٹی نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکیوں کو تقسیم در تقسیم کرکے چھوٹا کردیا اور ایک گروپ کو دوسرے کے سامنے لاکھڑا کیا ہے۔
نیوجرسی میں پانی کے بلوں میں کمی چاہتے ہیں ؟نیوجرسی گورنمنٹ پروگرام سے فائدہ اٹھائیں ۔ ویب سائٹ وزٹ کریں
Struggling to pay your water or sewer bills? New Jersey’s Low-Income Household Water Assistance Program can help you avoid service disruptions, restore services, pay reconnection fees, and stay up-to-date on payments.
Apply for the Low-Income Household Water Assistance Program today. Call 2-1-1 or
visit
waterassistance.nj.gov