" "
اوورسیز پاکستانیزکالم و مضامین

پی پی پی امریکہ کے زیر اہتمام ٹائمز سکوائر نیویارک پر استحکام پاکستان اور پاک فوج سے یکجہتی کی ریلی

شرکاءنے اپنے ہاتھوں میں پاکستان ، کشمیر اور پیپلز پارٹی کے پرچموں کے علاوہ پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مسلح افواج سے یکجہتی اور پاکستان کے حق میں نعرے درج تھے

نیویارک ( اردونیوز )پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے زیر اہتمام نیویارک سٹی کے مشہور و مصروف ترین علاقے ٹائمز سکوائر پر استحکام پاکستان ریلی نکالی گئی ، پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور نو مئی کے واقعات کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی گئی ۔

پی پی پی یو ایس اے کے صدر خالد اعوان کی قیادت میں نکالی جانیوالی یکجہتی ریلی میں پیپلز پارٹی کے عہدیداران اور ارکان سمیت کمیونٹی ارکان نے شرکت کی ۔ ریلی میں نظامت کے فرائض راجہ اسد نے ادا کئے ۔ اس ریلی میں نیویارک میں موجود پاکستان کی اداکارہ میرا بھی اچانک پہنچ گئیں اور ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک پاکستانی ہونے کی حیثیت سے میں شریک ہوئی ہیں ۔

یکجہتی ریلی کے شرکاءنے اپنے ہاتھوں میں پاکستان ، کشمیر اور پیپلز پارٹی کے پرچموں کے علاوہ پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مسلح افواج سے یکجہتی اور پاکستان کے حق میں نعرے درج تھے ۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ٹائمز سکوائر نیویارک پر اوورسیز پاکستانیز ، وطن عزیز کے استحکام کے لئے یکجا ہوئے ہیں ، ہم مسلح افواج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ مقررین نے نو مئی کے واقعات کو شرپسندی قراردیتے ہوئے کہا کہ ان واقعات میں ملوث کرداروں کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔

نیویارک کے علاوہ امریکہ کے دوسرے بڑے شہروں میں بھی استحکام پاکستان اور مسلح افواج سے یکجہتی کے لئے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ۔

Related Articles

Back to top button