امیگریشن نیوزپاکستانخبریں

نیویارک میں 24ستمبرکومسلم ڈے پریڈ کا اعلان کر دیا گیا

مسلم ڈے پریڈ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے کہ جس پر مسلم کمیونٹی جمع ہو کر اپنے انفرادی اور اجتماعی مقاصد کے حصول کو یقینی بنا سکتی ہے

مسلم فاؤنڈیشن آف امریکہ اور مسلم ڈے پریڈ کے قائدین میاں فیاض، عین الحق اور فارس فیاض کا مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب

نیویارک سٹی میں حسب روایت اس سال بھی مسلم ڈے پریڈاتوار، 24ستمبر کومنعقد ہو گی ۔سال 2023کے لئے مسلم ڈے پریڈ کا اعلان مسلم فاؤنڈیشن آف امریکہ اور مسلم ڈے پریڈ کے قائدین میاں فیاض، عین الحق اور فارس فیاض نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔

پریڈ کے چئیرمین اٹارنی فارس فیاض کاکہنا تھا کہ چار ماہ پہلے سے پریڈ کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں تاکہ پریڈ کو کامیا ب بنایا جا سکے ۔

 

فارس فیاض کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال پریڈ میں پہلے پاکستانی امریکن فیڈرل امریکی جج زاہد قریشی نے بطور گرینڈ مارشل شرکت کی تھی ۔ اس سال بھی پریڈ کمیٹی کسی اہم شخصیت کا گرینڈ مارشل کے طور پر انتخاب کرے گی ۔

مسلم فاؤندیشن آف امریکہ کے میاں فیاض کا کہنا تھا کہ مسلم ڈے پریڈ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے کہ جس پر مسلم کمیونٹی جمع ہو کر اپنے انفرادی اور اجتماعی مقاصد کے حصول کو یقینی بنا سکتی ہے
مسلم ڈے پریڈ 2023کی تیاریوں کے سلسلے میں ہونیوالے اجلاس میں پاکستانی و ازبک کمیونٹی قائدین بھی شریک ہوئے ۔ انہوں نے پریڈ منتظمین کو اپنے ہر ممکن تعاون کو یقین دلایا اور پریڈ کی کامیابی کے لئے تجاویز بھی دیں

نیویارک سٹی میں گذشتہ 38سالوں سے مسلم ڈے پریڈ منعقد ہو رہی ہے جس میں مسلم امریکن کمیونٹیز کے مقامی قائدین اور ارکان شریک ہوتے ہیں اوروہ پریڈ کے ذریعے نیویارک میں اسلامی اقدار ، ثقافت کی بھی بھر پور عکاسی کرتے ہیں ۔

Muslim Day Parade New York

 

Related Articles

Back to top button