پاکستان

پاکستان میں دہشت گردی میں معصوم جانوں کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کے سوگ میں امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے پر قومی پرچم سرنگوں

واشنگٹن (اردو نیوز ) پاکستان میں حال ہی میں پشاور ، بنوں اور مستونگ میں ہونیوالے دہشت گرد حملوں اور ان میں انتخابی امیدواران سمیت دو سو سے زائد معصوم شہریوں کی شہادتوں کے سوگ میں واشنگٹن میں واقع پاکستانی سفارتخانے پر قومی پرچم کو سرنگوں کر دیا گیا ۔
پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے سوگوار خاندانوں سے طہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ پوری قوم ان کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔
واضح رہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران پشاور میں ہونیوالے خود کش حملے میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ہارون بلور جبکہ مستونگ حملے میں بی این پی کے سراج رئیسانی سمیت دو سو سے زائد افراد شہید ہو گئے۔

Pakistani flag, half staffed, pakistani embassy Washington D.C.
Flag of Pakistan flying at half mast at Embassy and Pakistan House in Washington DC today 15th July (Sunday), 2018 to mark national mourning for the tragic loss of many innocent lives in terrorist attacks during election rallies.

Related Articles

Back to top button