پاکستانخبریں

تحریک انصاف کا وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ ، شہباز گل کی شرکت

امریکہ بھر میں اس وقت تک سراپائے احتجاج رہیں گے کہ جب تک پنجاب سمیت پاکستان بھر میں صاف و شفاف الیکشن نہیں ہو جاتے، شہباز گل سمیت پی ٹی آئی مظاہرین کے خطابات

واشنگٹن ڈی سی (سپیشل رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے کے زیر اہتمام واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاو¿س کے سامنے بڑا مظاہرہ کیا گیا۔ اس مظاہرے میں نیویارک ، نیوجرسی ، واشنگٹن ڈی سی ، ورجینیا ، میری لینڈ سمیت اہم امریکی ریاستوں سے پی ٹی آئی کے مقامی قائدین اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ امریکہ میں موجود پی ٹی آئی رہنما و عمران خان کے سابق چیف آف سٹاف ڈاکٹرشہباز گل نے بھی مظاہرے میں خصوصی شرکت کی ۔لانگ آئی لینڈ ، نیویارک سے امجد نواز کی قیادت میں پی ٹی آئی کا قافلہ بس کے ذریعے واشنگٹن روانہ ہوا ور مظاہرے میں شرکت کی

مظاہرین نے پاکستان میں عمران خان سمیت پارٹی قائدین اور سینئر صحافی عمران ریاض خان سمیت مختلف صحافیوں کی کے خلاف ہونیوالی کاروائیوں کے خلاف احتجاج کیا اور کہا کہ حکومتی کاروائیوں ریاستی و سیاسی انتقام کی بد ترین مثالیں ہیں ۔ مظاہرین کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ امریکہ بھر میں اس وقت تک سراپائے احتجاج رہیں گے کہ جب تک پنجاب سمیت پاکستان بھر میں صاف و شفاف الیکشن نہیں ہو جاتے ، عدلیہ اور صحافت کو آزادانہ کردار ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی ۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پی ٹی آئی ، پاکستان اور امریکہ کے پرچموں کے علاوہ مختلف بینرز ، عمران خان سمیت پارٹی قائدین کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں ۔ پلے کارڈزا ور بینرز پر عمران خان کے حق میں جبکہ پی ٹی آئی کے خلاف ہونیوالی کاروائیوں کے خلاف نعرے درج تھے ۔

 

PTI USA demonstration in front of White House in Washington DC

Related Articles

Back to top button