" "
پاکستان

سفک کاؤنٹی ایگزیکٹو کے ریپبلکن امیدوار ایڈ رومین کا MDQمسجد کا دورہ

سفک کاؤنٹی کے ریپبلکن امیدوارایڈ رومین کا کہنا تھا کہ اگر وہ سفک کاؤنٹی ایگزیکٹو منتخب ہوئے تو مسلم امریکن کمیونٹی کا اُن کی انتظامیہ میں اہم کردارہو گا

سفک کاؤنٹی ایگزیکٹو کے ریپبلکن امیدوار ایڈ رومین نے ریپبلکن پارٹی سفک کاؤنٹی کے چئیرمین جیسی گارسیا کے ہمراہ مسجد دارلقرآن کا دورہ کیا، راجہ حسن احمدا ور ڈاکٹرحفیظ الرحمان نے خوش آمدید کہا

 

نیویارک (محسن ظہیر )نیویارک کے نواح میں واقع سفک کاؤنٹی کی ریپبلکن پارٹی قیادت نے پاکستانی و مسلم امریکن کمیونٹی کو یقین دلایا ہے کہ وہ کمیونٹی کے حقوق اور کسی بھی قسم کے تعصب اور نفرت کی بنیاد پرکاروائیوں سے کمیونٹی کے تحفظ کے لئے اپنا ہر ممکن کردارادا کریں گے ۔

سفک کاؤنٹی میں اس سال نومبر میں کاو¿نٹی ایگزیکٹو کے الیکشن ہونے جا رہے ہیں ۔ کاو¿نٹی میں مسلم کمیونٹی کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر کمیونٹی کی سیاسی اہمیت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ سفک کاو¿نٹی ایگزیکٹو کے ریپبلکن امیدوار ایڈ رومین نے ریپبلکن پارٹی سفک کاؤنٹی کے چئیرمین جیسی گارسیا کے ہمراہ مسجد دارلقرآن کا دورہ کیا، نماز جمعہ کے اجتماع میں شرکت کی ۔

نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد دارالقرآن کے راجہ حسن احمدا ور ڈاکٹرحفیظ الرحمان نے ایڈ رومین اور جیسی گارسیا کو خوش آمدید کہا

ایڈ رومین کا کہنا تھا کہ اگر وہ سفک کاؤنٹی ایگزیکٹو منتخب ہوئے تو مسلم امریکن کمیونٹی کا اُن کی انتظامیہ میں اہم کردارہو گا

ریپبلکن پارٹی سفک کاؤنٹی کے چئیرمین جیسی گارسیا کا کہنا ہے کہ مسلم کمیونٹی اور ریپبلکن پارٹی بہت سی مشترکہ اقدار پر یقین رکھتی ہیں

نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کے بعد ریپبلکن قائدین ،کمیونٹی ارکان سے گھل مل گئے اور انہیں اپنا تعارف کرویا اور نومبر میں ہونیوالے الیکشن میں ووٹ کے لئے کہتے رہے ۔

Related Articles

Back to top button