پاکستان

ڈاکٹر خالد لقمان پاکستانی امریکن کانگریس کے صدر منتخب

 ڈاکٹر رانا ریاض جنرل سیکرٹری، رک خان اور دانش ملک ، پاکستانی امریکن کانگریس کے نائب صدور ہونگےجبکہ بورڈ آف ٹرسٹیز میں ڈاکٹر اشرف طور چیرمین، ڈاکٹر خواجہ اشرف سیکرٹر ی بورڈ، ڈاکٹر محمد اکرم ، ڈاکٹر محمد یونس آف جارجیا، اور چودھری محمود احمد شامل ہونگے

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم پاکستانی امریکن کانگریس نے کمیونٹی کی معروف سیاسی ، سماجی و کاروباری شخصیت ڈاکٹر خالد لقمان چوہدری کو صدر منتخب کر لیا ہے ۔ ڈاکٹر خالد لقمان سمیت پاکستانی امریکن کانگریس کے دیگر عہدیداروں کا انتخاب بھی عمل میں آیا ہے۔ پاکستانی امریکن کانگریس بورڈ آف ٹرسٹیز کی میٹنگ کے بعد چیرمین ڈاکٹر اشرف طور اور بورڈ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر خواجہ اشرف نے مشترکہ اعلان کیا۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر لقمان پہلے بھی 2011 سے 2013 تک PAC کے صدر رہ چکے ہیں۔
پاکستانی امریکن کانگریس کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق کمیونٹی کی معروف شخصیات ڈاکٹر رانا ریاض جنرل سیکرٹری، رک خان اور دانش ملک ، کانگریس کے نائب صدور ہونگے۔پاکستانی امریکن کانگریس کے بورڈ آف ٹرسٹیز میں ڈاکٹر اشرف طور چیرمین، ڈاکٹر خواجہ اشرف سیکرٹر ی بورڈ، ڈاکٹر محمد اکرم ، ڈاکٹر محمد یونس آف جارجیا، اور چودھری محمود احمد شامل ہیں۔
پاکستانی امریکن کانگریس کے مطابق تنظیم بیک وقت دو محاذوں پر کام کریگی جس میںپاکستانی امریکن کمیونٹی کی ہر اہم سظح و فورم پر موثراور بھرپور نمائندگی ، امریکہ کی ایگزیکٹیو برانچ اور مقننہ میں پاکستان و امریکہ کے مشترکہ مفاد کیلئے کردار کی ادائیگی شامل ہو گی ۔
نو منتخب صدر ڈاکٹر خالد لقمان کے مطابق پاکستانی امریکن کانگریس پاکستان گورنمنٹ سے اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق اور جائز مطالبات کو منوانے اور اوورسیز کمیونٹی کے حقوق کے حصول و تحفظ کو یقینی بنانے میںبھی اپنا ہر ممکن کردار ادا کرے گی ۔ڈاکٹر خالد لقمان نے کمیونٹی کی اہم شخصیات اور تنظیموں کو پاکستانی امریکن کانگریس کے پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر اجتماعی کردار ادا کرنے کی دعوت دی ہے ۔
انہوں نے اپنے انتخاب پر بورڈ آف ٹرسٹیز کا شکریہ ادا کیا اور اعلان کیا کہ وہ اپنی پہلی 2011 سے 2013 والی ٹرم کی طرع اس دفعہ بھی پیک(PAC) کی فلاع و بہبود پاکستان کی لابیینگ کیلئے کوئی کسر نہی اٹھا رکھیں گے۔

 

Related Articles

Back to top button