" "
پاکستانبین الاقوامی

وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور ٹریفک حادثے میں جاں بحق

اسلام آباد پولیس کی جانب سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی ہلاکت کی تصدیق

مرحوم وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور حادثہ کیس کے ٹکر مارنے والی گاڑی کے ڈرائیور ملزم راؤ گل خان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے

اسلام آباد (احسن ظہیر ) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اسلام آباد میں پیش آنیوالے ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں ۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے مفتی عبدالشکور کی جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے ۔

وزیر اعظم سمیت وفاقی کابینہ اور قومی قائدین نے مفتی عبدالشکور کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ مفتی عبدالشکور کی نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا کر دی گئی ۔

مولانا فضل الرحمان نے نماز جنازہ پڑھائی ۔ نماز جنازہ میں سید یوسف رضا گیلانی ، طارق فضل چوہدری سمیت اہم سیاسی قائدین نے شرکت کی ۔

واضح رہے کہ مفتی عبدالشکور شاہراہ دستور پر اپنی گاڑی میں دوسری جانب سے ایک تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے پیش آنیوالے حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے ۔ 

مرحوم وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور حادثہ کیس کے ٹکر مارنے والی گاڑی کے ڈرائیور ملزم راؤ گل خان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

 

اردو نیوز یو ایس اے

Related Articles

Back to top button