پاکستانبین الاقوامی

مریم نواز نے نواز شریف کی عمرہ کی اہم تصاویر شئیر کر دیں

Mian Nawaz Sharif and Maryam Nawaz Performs Umrah, Maryam Nawaz Shares Nawaz Sharif pictures

نواز شریف کا پرویز مشرف کے دور سے معمول رہا ہے کہ وہ ماہ رمضان کا آخرہ عشرہ مکہ مکرمہ اور مدینہ شریف میں گذارتے ہیں ۔ اس سال انہوں نے اپنی پرانی روٹین کو برقرار رکھا

جدہ ،لاہور(احسن ظہیر، اردو نیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے مکہ مکرمہ میں اپنے والد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد میاں نواز شریف کے ساتھ عمہ کی تصاویر شئیر کردیں ۔ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میاں نواز شریف احرام میں ملبوس ہیں اور انہوں نے ماسک لگایا ہوا ہے جبکہ ان کے ساتھ مریم نواز شریف بھی موجود ہیں ۔

میاں نواز شریف لندن سے عمرہ کی ادائیگی کے لئے خصوصی طور پر سعودی عرب آئے جہاں انہوں نے اپنی صاحبزادی کے ساتھ عمرہ ادا کیا ۔مریم نواز کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں اپنے گھر میں حاضری اور عمرہ کی سعادت نصیب فرمائی۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ میاں نواز شریف کا سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور سے معمول رہا ہے کہ وہ ماہ رمضان کا آخرہ عشرہ مکہ مکرمہ اور مدینہ شریف میں گذارتے ہیں ۔ اس سال انہوں نے اپنی پرانی روٹین کو برقرار رکھا اور لندن سے عمرہ اور حرمین شریفین میں حاضری کے لئے سعود ی عرب پہنچے ۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی جانب سے میاں نواز شریف جو کہ علالت کی بنیاد بنا کر لندن گئے تھے ، کے نجی عالمی دوروں کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے اور پی ٹی آئی قائدین کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کو پاکستان واپس آکر اپنے مقدمات اور باقی ماندہ سزا کا سامنا کرنا چاہئیے ۔

میاں نواز شریف کو کہ اب ایک سال سے زائد عرصے سے لندن میں مقیم ہیں ، پاکستان میں اپنی جماعت کی حکومت اور میاں شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے کے باوجود وطن واپسی سے گریزاں ہیں ۔ سیاسی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موجودہ عدالتی صورتحال کے پیش نظر میاں نواز شریف پاکستان واپسی کو طول دے رہے ہیں ۔

سیاسی پنڈتوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ دیکھنا یہ ہوگا کہ پاکستان میں اگر الیکشن ہوتے ہیں تو الیکشن سے قبل میاں نواز شریف وطن واپس آتے ہیں یا نہیں ؟نواز شریف کی پاکستانی سیاست اور وطن میں عدم موجودگی کے دوران مریم نواز نے پاکستانی سیاست میں بھرپور و متحرک کردار ادا کرنا شروع کر دیا ہے۔ وہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد چند روز اپنے والد کے ساتھ قیام کے بعد دوبارہ پاکستان جائیں گی اور اپنا سیاسی کردار ادا کریں گی ۔

اردو نیوز یو ایس اے

Related Articles

Back to top button