سفک کاؤنٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پہلی رمضان کانفرنس
Suffolk County Police Dept Hosts First Ramadan Conference, Commissioner Harrison Assures Support
کانفرنس میں سفک کاؤنٹی میں بسنے والی کمیونٹی کو ماہ رمضان کی آمد پر مبارکباد دی گئی ، SCPD کی جانب سے کمیونٹی کو رمضان میں بالخصوص افطاراور سحری اوقات میں سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی
نیویارک ( محسن ظہیر سے ) سفک کاؤنٹی ، لانگ آئی لینڈ میں پاکستانی و مسلم امریکن کمیونٹی کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر سفک کاؤنٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کاو¿نٹی کی تاریخ میں پہلی بار ”رمضان کانفرنس“ کا اہتمام کیا گیا ۔ سفک پولیس اکیڈیمی میں منعقدہ کانفرنس میں پولیس کمشنر روڈنی ہیریسن نے پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام ڈپٹی پولیس کمشنر انتھونی کارٹر، چیف آف ڈیپارٹمنٹ رابرٹ وئیرنگ، چیف آف پٹرول جیراڈ ہارڈی، چیف آف آپریشن مائیکل رومیگ نولی ، انڈر شیرف ، سفک کاؤنٹی کیون کیٹا لینا کے ساتھ شرکت کی اور کمیونٹی کو ماہ رمضان کی آمد کی پیشگی مبارکباد دی ۔
رمضان کانفرنس جس کے انعقاد میں سفک کاؤنٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے کمیونٹی ایمبیسیڈر برائے ساؤتھ ایشین کمیونٹی راجہ حسن احمد اور ساتھیوں پولیس آفیسر تھامس جوائے ، ایرول ایکورک نے خصوصی معاونت کی ، میں پاکستانی و مسلم امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان بڑی تعداد میں شریک ہوئے ۔
پولیس کمشنر ہیریسن نے پاکستانی اور مسلم امریکن کمیونٹی کو ماہ رمضان کی پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان میں پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اسلامک سنٹرز اور کمیونٹی کو ہر ممکن خدمات فراہم کی جائیں گی ۔
’ رمضان کانفرنس ‘ سے خطاب کے دوران سفک کاؤنٹی پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر پولیس اکیڈیمی سٹیون رھوڈز، ڈپٹی انسپکٹر ہوم لینڈ سیکورٹی مائیکل کیلی، ڈیٹیکٹو کریمنل انٹیلی جنس لیفٹنٹ فرینک میسانا ،پولیس آفیسر ٹم براؤن، ڈیٹیکٹو سارجنٹ نینی کواٹریو چیوسی کی جانب سے پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جان سے شہریوں کے جان و مال کو یقینی بنانے کے لئے پولیس کے کردار ، کاو¿نٹی میں نفرت انگیز جرائم ، ایکٹو شوٹر ڈرل ، سیفٹی اور سیکورٹی کے حوالے سے اہم معلومات دی گیں ۔
کانفرنس میں سفک کاؤنٹی میں موجود اسلامک سنٹرز اور مساجد کو نیویارک سٹیٹ اور فیڈرل گورنمنٹ کی جانب سے دستیاب سیکورٹی گرانٹس کے بارے میں بھی معلومات اور رہنما ئی فراہم کی گئی اور کہا گیا کہ عبادتگاہوں کے لئے مخصوص ان گرانٹس سے مستفید ہو کر سیکورٹی انتظامات کو موثر بنایا جائے ۔ کانفرنس میں وقفہ سوال و جواب کے دوران مسلم امریکن کمیونٹی قائدین کی جانب سے کمشنر ہیریسن کا سفک کاؤنٹی میں ’رمضان کانفرنس‘ شروع کرنے پر شکرئیہ ادا کیا گیا ۔
پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کمیونٹی کےلئے خدمات بالخصوص ماہ رمضان میں سروسز کی فراہمی کے اقدام کو قابل ستائش قرار دیا گیا ۔
پولیس کمشنر ہیریسن کی جانب سے کمیونٹی ایمبیسیڈر راجہ حسن احمد سمیت ان کے ساتھیوں کا رمضان کانفرنس کے انعقاد پر خصوصی شکرئیہ ادا کیا گیا ۔
کانفرنس کے دوران نماز مغرب کا وقفہ کیا گیا ، اس دوران شرکاءکی جانب سے نماز مغرب کی جماعت میں بھی کمشنر ہیریسن نے شرکت کرکے مسلم کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کیا ۔
کانفرنس کے آخر میں MDQمسجد کے امام محمد اجمل نے خصوصی دعا کروائی اور تمام اسلامک سنٹرز اور کمیونٹی کی جانب سے سفک پو لیس کا شکرئیہ ادا کیا ۔