ویلج آف ویلی سٹریم کے الیکشن ، پاکستانی کمیونٹی کا مئیر ایڈ فئیر کے پینل کی حمایت کا اعلان
پاکستانی کمیونٹی کی معروف شخصیت راشد خان کی جانب سے مئیر ایڈ فئیر ، ٹرسٹی ڈرمانٹ تھامس، ٹرسٹی کیون واسزیک اور ویلج جسٹس میلانی جینکنز کے اعزاز میں ایک بڑا استقبالیہ دیا گی
مئیر ایڈ فئیر ،ڈرمانٹ تھامس،،کیون واسزیک اور ویلج جسٹس کی امیدوارمیلانی جینکنز نے کمیونٹی کو یقین دلایا کہ وہ کامیاب ہو کر کمیونٹی کے مسائل کے حل اور ترقی کو یقینی بنانے میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے
ویلی سٹریم میں پاکستانی کمیونٹی کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ لہٰذا کمیونٹی کو انتخابی عمل میں متحرک کردار ادا کرنا چاہئیے اور نئی قیادت کے ساتھ مل کر ویلی سٹریم ویلج کی ترقی کو یقینی بنانا چاہئیے
تقریبا43ہزار آبادی کے ویلج ویلی سٹریم میں ہر روز پاکستانی امریکن کمیونٹی کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اسی صورتحال کے پیش نظر امیدواروں کی پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے خصوصی توجہ مرکوز ہو رہی ہے
نیویارک ( اردونیوز ) لانگ آئی لینڈ ، نیویارک کے ویلج آف ویلی سٹریم کی پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے منگل،21مارچ کو ہونیوالے الیکشن میں مئیر ایڈ فئیر ، ٹرسٹی ڈرمانٹ تھامس، ٹرسٹی کیون واسزیک اور ویلج جسٹس میلانی جینکنز کی حمایت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ویلج آف ویلی سٹریم میں پاکستانی کمیونٹی کی معروف شخصیت راشد خان کی جانب سے مئیر ایڈ فئیر سمیت دیگر امیدواروں کے اعزاز میں ایک بڑا استقبالیہ دیا گیا۔
استقبالیہ کے اہتمام میں راشد خان کے ساتھ شیخ طلحہ ، چوہدری انوار، ملک خادم حسین ، عادل رحمان ، زاہد کھوکھر نے بھی معاونت کی۔تقریب کی نظامت کے فرائض شیخ طلحہ نے ادا کئے ۔ استقبالیہ جس میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات سینیئر ایڈوائزر برائے ناسا کاو¿نٹی ایگزیکٹو چوہدری اکرم رحمانیہ،چوہدری عرفان، شیخ سرفراز، قاری صفدر قریشی ، سید محسن شاہ نقوی اور جمیز والڈے سمیت دیگر کمیونٹی ارکان نے شرکت کی ، نے 21مارچ کو ہونیوالے الیکشن میںمئیر ایڈ فئیر سمیت تمام امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا ۔
مئیر ایڈ فئیر جو کہ چوتھی ٹرم کے لئے مئیر کا الیکشن لڑ رہے ہیں ، سمیت ٹرسٹی کے امیدوارڈرمانٹ تھامس،،کیون واسزیک اور ویلج جسٹس کی امیدوارمیلانی جینکنز نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کو یقین دلایا کہ وہ کامیاب ہو کر پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل اور ترقی کو یقینی بنانے میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے ۔
امیدواروں کی جانب سے کہا گیا کہ ویلی سٹریم میں پاکستانی کمیونٹی کی تعداد میںاضافہ ہو رہا ہے۔ لہٰذا کمیونٹی کو انتخابی عمل میں متحرک کردار ادا کرنا چاہئیے اور نئی قیادت کے ساتھ مل کر ویلی سٹریم ویلج کی ترقی کو یقینی بنانا چاہئیے
استقبالیہ سے خطاب کے دوران راشد خان، چوہدری اکر م، ملک خادم سرور ، سرفرا ز احمد سمیت نے امیدواروں کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا اور کمیونٹی پر زو ر دیا کہ وہ 21مارچ کے الیکشن میں بھرپور ووٹنگ کریں ۔
تقریبا43ہزار آبادی کے ویلج ویلی سٹریم میں ہر روز پاکستانی امریکن کمیونٹی کی تعداد میںاضافہ ہو رہا ہے۔ اسی صورتحال کے پیش نظر امیدواروں کی پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے خصوصی توجہ مرکوز ہو رہی ہے ۔
محسن ظہیر ، اردو نیوز ، نیویارک