اوورسیز پاکستانیزکالم و مضامین

نیوجرسی میں بے سہارا خواتین کی مدد کےلئے قائم پناہ گاہ”شہ زوری ہاؤس“ کا افتتاح

 ” وومین ٹو وومین فورم“ کی پریذیڈنٹ نصرت سہیل کے زیر اہتمام نیوجرسی میں قائم ”شہ زوری ہاؤس“ کا افتتاح پانچویں سالانہ وومین کانفرنس کے موقع پر کیا گیا

’وومین ٹو وومین فورم ‘کے زیر اہتمام انٹرنیشنل وومین ڈے کے موقع پر 5ویں سالانہ وومین کانفرنس

نیوجرسی (محسن ظہیر)پاکستان ٹیلی ویژن پر 70کی دہائی میں نشر ہونیوالے حسینہ معین کے مشہور ڈرامہ ”شہ زوری“ میں عور ت کے ایک مضبوط و متحرک کردار کے آئیڈیا کوپیش نظر رکھتے ہوئے امریکی ریاست نیوجرسی میں ببے سہارا خواتین کے لئے ”شہ زوری ہاؤس“ کے نام سے قائم پناہ گاہ کا افتتاح کر دیا گیا ہے ۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی خواتین کی ایک نمائندہ تنظیم ” وومین ٹو وومین فورم“ کی بانی اور پریذیڈنٹ نصرت سہیل کے زیر اہتمام نیوجرسی میں قائم ”شہ زوری ہاؤس“ کا افتتاح پانچویں سالانہ وومین کانفرنس کے موقع پر کیا گیا۔ ”شہ زوری ہاو¿س“ کا افتتاح پی ٹی وی کے ڈرامہ میں شہرہ آفاق کردارادا کرنے والے مشہور ادکارہ نیلو فر عباسی نے قونصل جنرل پاکستان عائشہ علی ،نیوجرسی سٹیٹ اسمبلی وومین شمع بنیاد حیدر، اسمبلی مین سٹرلے سٹینلے سمیت ”وومین ٹو وومین “ فورم کی نصرت سہیل سمیت ساتھیوں کے ساتھ ملکر کیا ۔

نیلو فر عباسی جنہوں نے ”شہ زوری “ڈرامے میں ”تارا“ کے نام سے کردار ادا کیا ، کا کہنا ہے کہ مجھے ”شہ زوری“ میں کردار ادا کرکے بہت خوشی ہوئی تھی اور پچاس سال کے بعد ”شہ زوری “ کے کردار کو پیش نظر رکھتے ہوئے نیوجرسی میں بے سہار ا اور مشکلات کی شکار خواتین کے لئے ایک ادارے کا افتتاح کئے جانے پر ناقابل بیان خوشی ہوئی ہے ۔

”وومین ٹو وومین فورم“ کی بانی و پریذیڈنٹ نصرت سہیل کا کہنا ہے کہ ”شہ زوری ہاؤس“بالخصوص ساو¿تھ ایشین اور مسلم بے سہارا اور مشکلات کی شکار خواتین اور ان کے بچوں کے لئے ایک ٹرانزیشنل ہوم ہے ۔ہم نہ صرف ان خواتین کی مدد کررہے ہیں بلکہ ہمارا مقصد ان کو امپاور کرنا اور پاؤں پر کھڑا کرکے خو د انحصار بنانا ہے ۔نصرت سہیل نے مزید بتایا کہ ”شہ زوری ہاؤ

س“دسمبر2022سے فنکشنل ہے ۔ ہم نے اپنی پانچویں سالانہ وومین کانفرنس کے موقع پر اس کا افتتاح کرکے کمیونٹی کو اس بارے میں آگاہ کیا ہے ۔

”وومین ٹو وومین فورم “ کے زیر اہتمام ہر سال خواتین کے عالمی دن کے موقع پر حسب روایت اس سال بھی سالانہ وومین کانفرنس منعقد کی گئی جس میں پاکستانی و مسلم امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین قائدین اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

کانفرنس میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کردارادا کرنے والی اہم شخصیات انیلہ علی(انٹر فیتھ اینڈ وومین امپاورمنٹ لیڈر)، نیلو فر عباسی (سینئر ٹی وی آرٹسٹ )، پولیس لیفٹنٹ کامل وڑائچ(Asburyپارک پولیس ڈیپارٹمنٹ)، ساجدہ ارشد(کمیونٹی آرگنائزر) ، ہما خان(ایونٹ پلانر اینڈ کمیونٹی ارگنائزر) اور فرحانہ متین(سوشل ورکر) کو ”نیبر ہڈ ہیروز ایوارڈز “ سے نوازا گیا اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ان شخصیات کو قونصل جنرل عائشہ علی ، نیوجرسی سٹیٹ اسمبلی وومین شمع بنیاد حیدر، اسمبلی مین سٹرلے سٹینلے نے نصرت سہیل کے ساتھ مل کر ایوارڈز پیش کئے ۔

کانفرنس سے خطاب کے دوران قونصل جنرل عائشہ علی ، نیوجرسی سٹیٹ اسمبلی وومین شمع بنیاد حیدر، اسمبلی مین سٹرلے سٹینلے سمیت دیگر مقررین کی جانب سے ”وومین ٹو وومین فورم“ کی جانب سے نیوجرسی میں بے سہارا خواتین کے لئے ”شہ زوری ہاوس“ کے قیام کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی معاشرے اور کمیونٹی میں خواتین کا کردار نہایت اہم ہے ۔ خواتین کے کردار کو مزید متحرک اور فعال بنا کر ترقی کو یقینی بنانا ہوگا۔

نصرت سہیل کا کہنا تھا کہ ”وومین ٹو وومین فورم “ پر سال خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وومین کانفرنس منعقد کرتا ہے۔ اس سال ہماری پانچویں وومین کانفرنس ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر اپنی انفرادی اور اجتماعی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ہم سب خواتین کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ”وومین ٹو وومین فورم “ کے پلیٹ فارم پر اکٹھی ہو کر ہمارے ساتھ مل کر اپنا کردارادا کریں ۔
کانفرنس میں انعقاد میں وومین ٹو وومین فورم کی نصرت سہیل کے ساتھ سبین محمود، فرحانہ عمر زئی، عمارہ مشتاق، غزالہ رحمان ، عفت جبین ،سیدہ زہراء، نیلم شہزاد، ڈاکٹر صائمہ ابرار ، عنبر نازنین، فرزانہ حقی ، شازیہ ناز انعام، مدیحہ ناز، فرح منظور ، عائشہ اسلم، بشریٰ سلمان ، سبینہ سرمست، ڈولی خالد، محسن علو ی، سارہ عامر، بینش عنبرین، سدری جمیل ، سیما مشتاق سمیت دیگر نے کردارادا کیا ۔

کانفرنس میں خواتین کے کردا ر کے حوالے سے خصوصی مذاکرہ کا بھی اہتمام کیا گیا جس کی نظامت راحیلہ فردوس نے کی ۔ کانفرنس میں ہیوسٹن میں پاکستانی امریکن شیرف ناصر عباسی ، جرسی سٹی میں حجاب پہن کر فرائض انجام دینے والی مسلم امریکن ڈیٹیکٹو Heba Alateek اور لیفٹنٹ کامل وڑائچ سمیت دیگر کی خدما ت کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button