وکی پیڈیا پر چوہدری پرویز الٰہی کا نام عمران خان سے بھی پہلے
وکی پیڈیا پر پاکستان تحریک انصاف کے تنظمی ڈھانچے میں صدر چوہدری پرویز الٰہی کو پہلے جبکہ چئیرمین عمران خان کو دوسرے نمبر پر دکھایا گیا ہے
لاہور (احسن ظہیر سے )انٹر نیٹ پر آن لائن انسائیکلو پیڈیا کی عالمی ویب سائٹ ”وکی پیڈیا “ پر پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی رینکنگ میں پارٹی کے بنائے جانیوالے نئے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو سر فہرست اور عمران خان سے بھی پہلے دکھایا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی جانب سے سات مارچ کو چوہدری پرویز الٰہی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کا صدر مقرر کئے جانے کے فوری بعد ہی وکی پیڈیا کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے متعلق معلومات اپ ڈیٹ کر دی گئیں ۔ وکی پیڈیا پر پاکستان تحریک انصاف کے تنظمی ڈھانچے میں صدر چوہدری پرویز الٰہی کو پہلے جبکہ چئیرمین عمران خان کو دوسرے نمبر پر دکھایا گیا ہے۔
وکی پیڈیا کی ویب سائٹ پر تحریک انصاف کا تنظیمی ڈھانچہ دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں
وکی پیڈیا پر چوہدری پرویز الٰہی ، عمران خان کے بعد سیکرٹری جنرل اسد عمر کا نام تیسرے ، ترجمان فواد چوہدری کا نام چوتھے اور سینئر وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی کا نام پانچویں اور سینٹ میں پارٹی لیڈ ر شہزاد وسیم کا نام سب سے نیچے لکھا گیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: چوہدری پرویزالٰہی کو تحریک انصاف کا صدر بننے کی کیا قیمت چکانی پڑی
واضح رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی جو کہ 1945میں پیدا ہوئے ، کی عمر 78برس سے زائد ہے ۔ وہ مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے کزن اور ان سے عمر میں چند ماہ بڑے ہیں ۔ چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے خاندان کی سیاسی تقسیم کرتے اور خاندان کی سیاسی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ق) کو خیر بار کہتے ہوئے ، پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے ۔