پاکستانخبریں

امریکہ میں پاکستان کے سردار مسعود خان کی شہباز شریف سے اہم ملاقات

سفیر سردار مسعود خان نے وزیراعظم کو امریکا میں موجود پاکستانی سفارتی مشن کی کارکردگی سے آگاہ کیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ باہمی مفاد پر مشتمل بالخصوص دو طرفہ تجارتی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔امریکہ سے دو طرفہ کثیر الجہتی تجارتی تعلقات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ، زراعت اور صنعت کے شعبوں میں تعاون کو مزید بہتر بنانا حکومت پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو امریکہ میں پاکستان کے سفیر سردار مسعود خان سے گفتگو کرتے ہوئے کیاجنہوں نے آج لاہور میں ان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے سفیر کو ہدایت کی کہ امریکی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کو مزید موثر بنانے کے لیے مختلف شعبوں میں ممکنہ مواقع کو اجاگر کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جائیں۔

انہوں نے امریکی سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل کی نشاندہی کرنے کی بھی خصوصی ہدایت کی تاکہ حکومت بروقت اور موثر اقدامات اٹھا کر تجارتی حجم کو مزید بہتر کر سکے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہاکہ سرمایہ کاروں کے لئیےدرآمدات و برآمدات پر لاگو قوانین و ضوابط کو آسان بنانے کے لیے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔سفیر سردار مسعود خان نے وزیراعظم کو امریکا میں موجود پاکستانی سفارتی مشن کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

Related Articles

Back to top button