پاکستاناوورسیز پاکستانیز

کیلی فورنیا سٹیٹ اسمبلی ارکان کے وفد کی صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود سے ملاقات

انٹرنیشنل کمیونٹی کومقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی بند کرانے کے لئے آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،صدر آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

صدر بیرسٹر سلطان محمود سے ملاقات کرنے والوں مین امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ممبران اسمبلی ممبرز کرس ہولڈن، ونڈی کریلو، مائیک اے جپسن، میلانی ہولڈن، ریز سن، اینا گاڈرڈ، ولی آرمسٹرانگ کے علاوہ ڈاکٹر آصف محمود، خالد محمود، اکبر محمود، خالد نذیر، محمد الیاس، فاروق ملک، عامر خان، ثناءخان، نواز ٹوانہ، منیر اختر، ریحانہ اختر، احمد رضا قادری، فاروق ارشاد، ملک عابداور دیگرشاملد تھے

 

مظفر آباد (اردو نیوز )صدر آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی انتہاءکو پہنچ چکی ہے۔ لہٰذا ایسی صورتحال میں انٹرنیشنل کمیونٹی کومقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی بند کرانے کے لئے آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ امریکہ اور کیلیفورنیا کا انسانی حقوق پر بہترین ٹریک ریکارڈ ہے۔ لہٰذا وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی رکواتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بھی اپنا رول ادا کریں۔ پاکستان اور بھارت تیسری دنیا کی دو ایٹمی طاقتیں ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان کوئی بھی چھوٹا یا بڑا حادثہ ایک بڑی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے جو کہ پوری دنیا کے امن کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔ خود امریکہ کے سابق صدر بل کلنٹن نے بھی کہا تھا کہ کشمیر دنیا کا خطرناک ترین ریجن ہے لہذا انٹرنیشنل کمیونٹی بالخصوص امریکہ کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہاوس اسلام آباد میں امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ممبران اسمبلی کے ایک وفد کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ممبران اسمبلی جن میں ممبر کیلیفورنیا اسمبلی کرس ہولڈن،ممبر کیلیفورنیا اسمبلی ونڈی کریلو،ممبر کیلیفورنیا اسمبلی مائیک اے جپسن، میلانی ہولڈن، ریز سن، اینا گاڈرڈ، ولی آرمسٹرانگ کے علاوہ امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے کانگریس کے لئے امیدوارڈاکٹر آصف محمود، خالد محمود، اکبر محمود، خالد نذیر، محمد الیاس، فاروق ملک، عامر خان، ثنائ خان، نواز ٹوانہ، منیر اختر، ریحانہ اختر، احمد رضا قادری، فاروق ارشاد، ملک عابداور دیگر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کیلیفورنیا کے ممبران اسمبلی کا ایوان صدر کشمیر ہاو¿س اسلام آباد آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ جب آئندہ پاکستان آئیں تو وہ مظفرآباد کا بھی دورہ کریں تا کہ وہ مقبوضہ کشمیر اور آزادکشمیر کی اصل صورتحال کا موازنہ کر سکیں اور اپناموقف دنیا کے سامنے دے سکیں۔ میں آپ لوگوں سے کہوں گا کہ آپ کیلیفورنیا کی اسمبلی اور امریکی سینٹ سمیت دیگر فورمز پر بھی مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی کو رکوانے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنی آواز موثر انداز میں اٹھائیں۔

اس موقع پرممبران کیلیفورنیا اسمبلی نے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو یقین دلایا کہ وہ کیلیفورنیا اسمبلی سمیت دیگر فورمز پر بھی کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت اور مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی کو رکوانے کے لئے مدد کریں گے۔ اس موقع پر ممبران کیلیفورنیا اسمبلی کے وفد نے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو کیلیفورنیا کے دورے کے دعوت دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ مناسب وقت پر کیلیفورنیا کا دورہ کریں گئے۔

Related Articles

Back to top button