پاکستان

وزارت اوورسیز نے ظہیر احمد مہر کو بھی فوکل پرسن مقرر کر دیا

Akhter Zahir Ahmed appoints as Focal Person by Ministry of Overseas Pakistanis

اوورسیز پاکستانیز کی وزارت کی جانب سے ظہیر احمد مہر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، ظہیر احمد مہر کی جانب سے حکومت پاکستان کا شکرئیہ

نیویارک (اردو نیوز )پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف شخصیت ، اوورسیز پاکستانی گلوبل فاؤنڈیشن کے چئیرمین ظہیر احمد مہر کوبھی و وزارت برائے اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومین ریسورس ڈویلپمنٹ کا امریکہ میں فوکل پرسن مقرر کردیا گیا ہے۔ اوورسیز پاکستانیز کی وزارت کی جانب سے ظہیر احمد مہر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ظہیر احمد مہر جنہیں امریکہ میں بسنے والی پاکستانی امریکن کمیونٹی ، ان کے اہم معاملات و ایشوز کے بارے میں آگاہی حاصل ہے ، کو وزارت اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومین ڈویلپمنٹ کا ”فوکل پرسن“ مقرر کیا جاتا ہے۔

وزارت اوورسیز پاکستانیز کے ساجد حسین کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ظہیر احمد مہر پاکستانی امریکن کمیونٹی اور پاکستانی مشن (سفارتخانوں ) کے ساتھ قریبی روابط رکھتے ہوئے اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل میںاپنا کردار ادا کریں گے۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ شفقت تنویر ، اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کو پاکستان زرمبادلہ بھجوانے کے حوالے سے بھی متحرک کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ شفقت تنویر ، قومی کاز کے لئے خدمات انجام دیں گے ، بطور فوکل پرسن خدمات کی ادائیگی کے لئے ان کی خدمات رضاکارانہ ہوں گی اور انہیں کوئی مالی بینیفٹس یا ڈپلومیٹک سٹیٹس حاصل نہیں ہوگا۔

اس نوٹیفکیشن کی نقول سیکرٹری وزارت خارجہ ،سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز ، قونصل جنرل پاکستان نیویارک ، جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن وزارت اوورسیز پاکستانیز، چیف پالیسی پلاننگ یونٹ ، مینیجنگ ڈائریکٹر اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن ، مینیجنگ ڈائریکٹر اوورسیز امپلائمنٹ کارپوریشن کوارسال کردی گئی ہیں۔

ظہیر احمد مہر کی جانب سے حکومت پاکستان کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان پر جس اعتما د کا اظہار کیا گیا ہے ، وہ اس کے لئے مشکور و ممنون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور فوکل پرسن و ہ او ورسیز پاکستانیوں کے لئے اپنی ہر ممکن خدمات انجام دیں گے۔

Related Articles

Back to top button