پاکستانکالم و مضامین

بیگم مریم علوی نیویارک میں انتقال کر گئیں

Mumtaz Alvi and Ijaz Alvi's mother Begum Maryam Alvi passes away in New York

پاکستانی امریکن کمیونٹی نے بیگم مریم علوی کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ممتاز شخصیات اٹارنی ممتاز علوی اور اعجاز علوی کی والدہ بیگم مریم علوی نیویارک میں انتقال کر گئیں ۔ ان کی عمر94سال تھی ۔ وہ کچھ عرصے سے علیل تھیں اور23فروری کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں ۔ بیگم مریم علوی مرحومہ کے امریکہ میں دو صاحبزادے رہتے ہیں جن میں اٹارنی ممتاز علوی، بزنس لیڈر اعجاز علوی جو کہ ڈیموکریٹک پارٹی کے سرگرم اور دیرینہ سپورٹر ہیں اور بیٹی رومانہ خان شامل ہیں ۔

بیگم مریم علوی سابق امریکی خاتون اول اور سابق صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی متحرک سپورٹر رہیں اور ان کی صدارتی انتخابی مہم میں بھی حصہ لیا۔

بیگم مریم علوی کا تعلق بہالپور سے تھا ۔ وہ بہالپور کے سابق چئیرمین میونسپل کارپوریشن نور محمد علوی کی اہلیہ تھیں اور ایک عرصے سے امریکہ میں مقیم تھیں۔ مرحومہ کے پسماندگان میں چھ بچے ، 14پوتے ،پوتیاں اور آٹھ پڑپوتے ، پڑپوتیاں شامل ہیں ۔ وہ نیویارک سٹیٹ کے علاقے چیپا کوائے میں گذشتہ بیس سال سے مقیم تھیں ۔

پاکستانی امریکن کمیونٹی کے ڈاکٹر اعجاز قریشی ، فوزیہ قریشی ،چئیرمین APPAC ڈاکٹر اعجاز احمد، اسد چوہدری ،آصف چوہدری ، طارق خان ، ناہید بھٹی ،بدر بھٹی ،ڈاکٹرسعدئیہ طاہر، امتیاز علی اور احمد جان سمیت پاکستانی کمیونٹی نے بیگم مریم علوی کی وفات پر علوی فیملی سے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں۔

ویسٹ چیسٹر کاونٹی کے ڈپٹی کاؤنٹی ایگزیکٹو مسٹر کین جین کنس نے بھی علوی فیملی سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیاہے۔

 

Related Articles

Back to top button