خواتین کو صحت کی سہولیات مہیا کرنا ہونگی ،بیگم ثمینہ عارف علوی
خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی کا ویمن چیمبر آف کامرس ملتان کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب، بیگم فرخ مختار فاطمہ فضل. معصومہ سبطین ویگر نے بھی خطاب کیا
انشاءاللہ جلد ہی امریکہ برطانیہ کے ڈاکٹرز کے ساتھ مل کر آن لائن زوم کے ذریعہ نفسیاتی امراض کے علاج معالجہ پر کام شروع کیا جائے گا اور قومی سطح پر ہیلپ لائن قائم کی جائیگی،بیگم ثمینہ عارف علوی
ملتان (اظہار عباسی سے ) خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہا ہے کہ خواتین کو معاشی طور پر مضبوط مستحکم اور خودمختار بنانے کے لیے انہیں صحت کی سہولیات مہیا کرنا ہو نگی تاکہ صحت مند خاتون مثبت معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرسکے ویمن چیمبر ملتان خواتین کو معاشی طور مضبوط و مستحکم کرنے میں بہترین کردار ادا کررہا ہے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویمن چیمبر آف کامرس ملتان کے زیراہتمام نویں سالانہ تین روزہ بلیو فیئر نمائش کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے سرپرست اعلی ویمن چیمبر بیگم فرخ مختار،فاطمہ فضل اور دیگر چیمبر عہدیداران کے ہمراہ ربن کاٹ کا بلیو فیئر نمائش کا باقاعدہ افتتاح کیا اور نمائش میں لگائے گئے اسٹالز کا بھی معائنہ کیا بیگم ثمینہ عارف علوی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو خودمختار بنانے کے لیے ویمن چیمبر کی کاوشیں کوششیں قابل تحسین ہیں جس سے خواتین کو اپنی محنت سے تیار کردہ مصنوعات کو متعارف کرانے کا بہترین موقع میسر ہوا ۔
انہوں نے کہا کہ خواتین ملکی آبادی کا نصف حصہ ہیں یہ معاشی سرگرمیوں میں حصہ لے کر ہی ملکی معیشت کے استحکام میں اپنا کردار ادا کرسکیں گیں انہیں کاروبار کے حوالہ سے تربیتی سیشن کے لیے بھی مواقع دئیے جانے چاہیں انہوں نے بریسٹ کینسر کے حوالہ سے بھی کہا کہ خواتین کو اس سلسلہ میں آگاہی کی اشد ضرورت ہے تاکہ ہر ماں،بیٹی اور بہن اس سے بچ سکے میں بریسٹ کینسر کے ساتھ ساتھ خصوصی افراد اور نفسیاتی مسائل پر بھی کام کررہی ہوں۔ انشاءاللہ جلد ہی امریکہ برطانیہ کے ڈاکٹرز کے ساتھ مل کر آن لائن زوم کے ذریعہ نفسیاتی امراض کے علاج معالجہ پر کام شروع کیا جائے گا اور قومی سطح پر ہیلپ لائن قائم کی جائیگی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیگم فرخ مختار نے کہا کہ خطہ کی خواتین محنتی اور ایماندار ہیں بہترین کام کرتی ہیں اور اپنی صلاحییتوں کا لوہا منواتی ہیں ویمن چیمبر کی تمام ممبران میری بہنیں بیٹیاں ہیں انکی کامیابی و ترقی مجھے خوشی سے ہمکنار کرتی ہے انہوں نے خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا جبکہ بلیو فیئر برانڈ ایمبیسیڈر فاطمہ فضل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویمن چیمبر کا مقصد خواتین کو ایسا پلیٹ فارم مہیا کر نا ہے جہاں سے وہ دنیا سے وابستہ ہوں بلکہ اپنے ہنر اور کاروبار کو منوا سکیں اور بلیو فیئر کے انعقاد کا بھی یہی مقصد ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ خطہ کی معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ملتان میں ایکسپو سنٹر بنایا جائے تاکہ ایسی نمائشیں وہاں انعقاد پزیر ہوسکیں اور خطہ میں تیار ہونیوالی مصنوعات بھی وہاں رکھی جا سکیں اس موقع پر سابق صدر ویمن چیمبر معصومہ سبطین نے اس بار بلیو فیئر انتظامات کو سراہا اور صدر مہناز عامر کی خصوصی توجہ اور محنت نے بلیو فیئر کا کامیاب بنا نے میں اہم کردار ادا کیا کنوینئر میڈیا کمیٹی فریحہ منیر نے بھی انتظامات کو سراہا اور کہا کہ انہیں ناصرف ویمن چیمبر بلکہ تمام میڈیا کمیٹی ارکان طاہرہ نجم،روبینہ رو¿ف،شہناز ناصر،عابدہ،نوشین قریشی،فرح فرحان،عمارہ نزیر،سیرت فاطمہ کا کردار قابل فخر ہے طاہرہ نجم نے بھی میڈیا کمیٹی ممبران کی جانب سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چیمبر کے سائے تلے ہم سب ایک ہیں افتتاحی پروگرام کی کمپیئرنگ نویرا فہد نے کی ۔