امریکہ میں گھروں کی قیمتیں کہیں زیادہ اور کہیں کم
US Real Estate market and house prices latest updates
امریکہ میں گھروں کی قیمتیں ان شہروں اور علاقوں میں کم ہوئی ہیں کہ جہاں پر بے روز گاری میں اضافہ اور بڑی تعدادمیں لوگوں نے نقل مکانی کی ، سان فرانسسکو جو کہ مہنا ترین شہر تھا ، میں قیمتوں میں کمی واقع
نیویارک (اردونیوز ) کورونا وبا کی وجہ سے سنگین معاشی چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے والے امریکہ میں گھروں کی قیمتیں کہیں کم اور کہیں زیادہ ہو رہی ہیں ۔ اگرچہ ملک بھر میں گھروں کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں تاہم گھروں کی مارکیٹ میں بعض علاقے ایسے بھی ہیں کہ جہاں پر گھروں کی قیمتوں میں گذشتہ ایک سال میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
نیشنل ایسوسی ایشن آف رئیلٹرز کے مطابق امریکہ میں سنگل فیملی میڈین گھر کی قیمتیں چوتھی سہ ماہی میں ایک سال پہلے سے 4% بڑھ کر(378,700 ڈالرز)ہوگئیں۔ امریکہ میں گذشتہ سہ ماہی میں گھروں کی قیمتیں جہاں شمال مشرقی علاقوں میں سب سے زیادہ مضبوط تھیں، وہاں پر گھروں کی قیمتوں میں5.3فیصد ،امریکہ کے جنوب میں 4.9 فیصد ، مڈ ویسٹ میں 4فیصد اور ویسٹ میں 2.6فیصد اضافہ ہوا۔ نیشنل ایسوسی ایشن آف رئیلٹرز کے مطابق مڈویسٹ میں 4فیصد اور مغرب میں 2.6فیصد اضافہ ہوا۔
دوسری جانب امریکہ کے بعض علاقے (شہر ) ایسے بھی ہیں کہ جہاں پر گذشتہ سال کی نسبت گھروں کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے ۔امریکہ میں گذشتہ سال کی چوتھی دہائی میں 186میں سے 20شہر وں میں گھروں کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے ۔
نیشنل ایسوسی ایشن آف رئیلٹرز کے چیف اکنامسٹ لارنس ین کے مطابق امریکہ میں گھروں کی مارکیٹ میں بعض علاقوں میں گھروں کی قیمت میں دوہرے عدد (double digit) میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ یہ وہ علاقے ہیں کہ جہاں پر روزگار کے مواقع کم ہوئے ہیں اور لوگوں کی نقل مکانی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔کیلیءفورنیا میں ایسے علاقے ( شہر ) کہ جہاں پر مہنے ترین گھر تھے اور ایسے شہر کہ جو امریکہ کے دس مہنگے ترین شہروں میں شمار ہوتے تھے، میں گھروں کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے ۔
امریکہ میں گذشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی میں سان فرانسسکو امریکہ میں گھر خریدنے کے لحاظ سے مہنگا ترین شہر تھا لیکن اس شہر میں گھروں کی قیمتیں گذشتہ سال کی نسبت کم ہوئی ہیں ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سان فرانسسکو میں امریکہ بھر کے شہروں کی نسبت گھروں کی قیمتیں سب سے زیادہ کم ہوئی ہیں ۔
سان فرانسسکو کے علاوہ امریکہ کے ایسے شہر کہ جہاں پر گھروںکو قیمتوں میں کمی کا سامنا ہے ، میں اینا ہیم(کیلی فورنیا ) ، لاس اینجلس (کیلی فورنیا ) ، بولڈر ( کالو راڈو) شامل ہیں ۔قیمتوں میں ریلیف کے خواہاں خریداروں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ چوتھی سہ ماہی میں اوسط قیمت میں 4% اضافہ تیسری سہ ماہی میں 8.6% اضافے سے کم ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے دوران شرح سود کا تاریخی طور پر کم ترین سطح پر مقرر کئے جانے کی وجہ سے امریکہ میں گھروں کی فروخت اور قیمتوں میں اضافہ ہوا تاہم گذشتہ سال جب فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں اضافہ اور پھر مسلسل اضافہ کیا جانا شروع ہوا تو گھروں کی قیمتوں میں اضافے کی صورتحال نے نیا موڑ لینا شروع کر دیا ۔