صدر عارف علوی نے پنجاب اور کے پی میں 9اپریل کو الیکشن کی تاریخ دےدیدی
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدر عارف علوی کی الیکشن کی تاریخ مسترد کردی
لاہور (احسن ظہیر) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان ،آمنے سامنے آگئے ہیں۔ صدرڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں نو (9)اپریل کو صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کروانے کی تاریخ دے دی ہے۔صدر عارف علوی کا اپنے ٹویٹ میں کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ایکٹ کے سیکشن 57 دو کے تحت الیکشن کا پروگرام جاری کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئین کے تحت آئین کے تحفظ اور دفاع کا حلف لیا۔چونکہ کسی بھی عدالتی فورم کی جانب سے کوئی حکم امتناع نہیں ، لہٰذا، سیکشن 57 ایک کے تحت صدر کے اختیار کے استعمال میں کوئی رکاوٹ نہیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں انتخابات کی تاریخ دے دی
صدر مملکت نے الیکشن ایکٹ 2017 ء کے سیکشن 57 ایک کے تحت 9 اپریل بروز اتوار پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی صوبائی اسمبلیوں کیلئے انتخابات کا اعلان کردیاhttps://t.co/Gr3iBpm8L2
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) February 20, 2023
صدر علوی نے مزید کہا کہ آئین اور قانون 90 دن سے زائد کی تاخیر کی اجازت نہیں دیتا ۔آئین کی خلاف ورزی سے بچنے کیلئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا اپنا آئینی اور قانونی فرض ادا کرنا ضروری سمجھتا ہوں
دوسری جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے صدر ڈاکٹرعارف علوی کی تاریخ کو مسترد کردیا گیا ہے۔ صدر اور الیکشن کمیشن کے آمنے سامنے آنے کے بعد پاکستان میں نیا آئینی بحران پیدا ہو گیا ہے۔ امکان ہے کہ ا ب یہ معاملہ سپریم میں جائے گا۔
مسلم لیگ (ن) اور پی ڈی ایم کی جانب سے صدر ڈاکٹرعارف علوی کے الیکشن کی تاریخ کے اعلان کو غیر قانونی ، غیر آئینی اور اختیارات سے تجاوز قرار دےدیا گیا ہے۔وزیرقانون اعظم نذیر تارر نے صدر مملکت کی جانب سے صوبائی انتخابات کے اعلان کے حوالے سے کہا کہ حالیہ تاریخ میں جائیں تو جب ملک کے آئینی سربراہ نے اپنی پارٹی کے قائد کو خوش کرنے کے لیے اور خوشنودی حاصل کرنے کے لیے ایک غیرآئینی رولنگ دی اور 3 منٹ میں اسمبلی تحلیل کردی۔
سوموار کو عمران خان بالآخر لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے جہاں عدالت عالیہ میں حاضری پران کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی گئی ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شام گئے عدالتوں کی جانب سے عمران خان کے انتظار پر دبے لفظوں میں تنقید کی جا رہی ہے ۔پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی خود کو بادشاہ سمجھ رہے ہیں ۔ انہیں الیکشن کی تاریخ کے اعلان کا کوئی حق حاصل نہیں ہے ۔
وزیر قانون @AzamNazeerTarar نے عارف علوی کو آئینہ دیکھا دیا صدر کے پاس صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کی تاریخ دینے کا کوئی اختیار نہیں آئین پاکستان نے یہ اختیار گورنر کو دیا صدر نے پہلے بھی غیر آئینی کام کیے منتخب وزیر اعظم اور وزرا سے حلف نہیں اٹھایا اس وقت آئین اس کو یاد نہیں آیا pic.twitter.com/QllEEV8sq6
— Khalid Hussain Taj (@KhalidHusainTaj) February 20, 2023