پاکستانی امریکن کمیونٹی رہنما طاہر سندھو کو صدمہ ، والدہ کا انتقال
پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے طاہر سندھو سے ان کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا
نیوجرسی ( اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف شخصیت ، پاک امریکن کلچرل کئیر یو ایس اے کے چیف آرگنائزر اور اوورسیز پاکستانی گلوبل فاؤنڈیشن کے وائس پریذیڈنٹ طاہر سندھو کی والدہ فیصل اباد میں انتقال کر گئی ہیں ۔ مرحومہ کچھ عرصے سے علیل تھیں اور گذشتہ روز اپنے خالق حقیقی کو جا ملیں ۔ طاہر سندھو جو کہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب گئے ہوئے تھے ، والدہ کی علالت کی وجہ سے عمرہ ادا کرنے کے بعد پاکستان چلے گئے تھے ۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی ، پاک امریکن کلچرل کئیر، اوورسیز پاکستانی گلوبل فاؤنڈیشن اور کارٹریٹ اسلامک سنٹر نیوجرسی کی اہم شخصیات ، ارکان سمیت کمیونٹی کی جانب سے طاہر سندھو سے ان کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا ۔ دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور درجات بلند فرمائیں ۔ طاہر سندھو چند روز فیصل آباد، پاکستان میں قیام کریں گے جہاں پر ان سے اظہار تعزیت کے لئے رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔
طاہر سندھو نے ان تمام دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا ہے کہ جو ان کے غم میں شریک ہوئے ۔