" "
اوورسیز پاکستانیز

چوہدری اعجاز فرخ کو صدمہ ، ہمشیرہ کا انتقال

اعجاز فرخ کی ہمشیرہ کی وفات پر پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے سینئر قائدین اور کمیونٹی کا اظہار تعزیت

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے سابق سینئر نائب صدر چوہدری اعجاز فرخ کی بڑی ہمشیرہ برطانیہ میں انتقال کر گئیں۔ مرحومہ گذشتہ کچھ عرصے سے علیل تھیں۔ چوہدری اعجاز فرخ لاہور میں موجود ہیں جہاں وہ اپنی فیملی کے ساتھ اپنی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیتی رسومات میں شریک ہیں ۔

پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے سینئر قائدین اور کمیونٹی ارکان نے چوہدری اعجاز فرخ سے ان کی ہمشیرہ کی وفات پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔

چوہدری اعجاز فرخ نے تمام دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیاہے کہ جنہوں نے ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور ان کے غم میں شریک ہوئے ۔ اعجاز فرخ جون میں نیویارک واپس آئیں گے۔

Related Articles

Back to top button