بروکلین میں ٹرک راہ گیروں پر چڑھ دوڑا، پاکستانی پولیس آفیسر سمیت 8زخمی
بے رج میں ففتھ ایونیو کے قریب ٹرک واقعے میں ملوث ڈرائیور کو جائے وقوعہ سے فرار ہونے کے کچھ ہی دیر بعد گرفتار کر لیا گیا
نیویارک (محسن ظہیر سے ) نیویارک کے علاقے بے رج،بروکلین میں 13فروری کی سہ پہر ایک یو ہال (U-Haul) ٹرک ڈرائیور نے اپنا ٹرک اچانک راہ گیروں پر چڑھا دیا جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی امریکن پولیس آفیسرمحمد غنی (68پریسنٹ ) سمیت کل آٹھ افراد زخمی ہو گئے ۔پولیس آفیسر غنی نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور کو روکنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں اس کی ٹانگ پر زخم آیا۔ نیویار ک پولیس کمشنر کے مطابق زخمی ہونیوالے دو افراد میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے۔ ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔
Watch as NYPD executives provide an update on an active investigation. https://t.co/L5BogAY0sM
— NYPD NEWS (@NYPDnews) February 13, 2023
پولیس کمشنر کیشنٹ سیویل نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ یو ہال ٹرک نے سات مختلف مقامات پر کھڑے کل آٹھ افراد کو ٹکر ماری جن میں سے ایک (پاکستانی امریکن ) پولیس آفیسر بھی تھا ۔ پولیس کمشنر کے مطابق ٹرک ڈرائیور کو بروکلین بیٹری ٹنل کے قریب سے پولیس حکام نے حراست میں لے لیا ہے ۔پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ زیر حراست ڈرائیور کے بارے میں تشویش شروع کر دی گئی ہے اور یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ اس کے محرکات کیا تھے ۔
بتایا گیا ہے کہ واقعہ میں زخمی ہونے والے پاکستانی امریکن پولیس آفیسر کو مائمونڈیز ہسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دے کر گھر بھیج دیا گیا ہے
گورنر نیویارک کیتھی ہوکل اور مئیر نیویارک ایرک ایڈمز کو واقعہ کی تفصیلات سے فوری طور پر آگاہ کیا گیا ۔
I am praying for everyone who was injured today in Brooklyn.
Grateful for the swift response of @NYPDnews to apprehend the suspect and of our first responders to tend to those injured.@nyspolice are in Brooklyn providing necessary assistance as the investigation unfolds. https://t.co/mPkfh4ImOp
— Governor Kathy Hochul (@GovKathyHochul) February 13, 2023