بروکلین میں یکم فروری کو ورلڈ حجاب ڈے منایا گیا
World Hijab Day Celebrated in Brooklyn, New York
ورلڈ حجاب ڈے کی تقریب کے موقع پر خواتین میں مختلف رنگوں کے خوبصورت حجاب بھی بالکل فری تقسیم کئے گئے
نیویارک (اردونیوز ) نیویارک میں پاکستانی ، ساؤتھ ایشن اور مسلم امریکن کمیونٹی کے سب سے بڑے گڑھ کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین (نیویارک) پر یکم فروری کو ”ورلڈ حجاب ڈے “ (حجاب کا عالمی دن ) منایا گیا۔ ورلڈ حجاب ڈے کے انعقاد میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کمیونٹی افئیرز یونٹ اور امیگرنٹ آؤٹ ریچ یونٹ ، پاکستانی و مسلم امریکن کمیونٹی کی مختلف اہم تنظیموں کے ساتھ مل کر اپنا کردار ادا کیا ۔
ورلڈ حجاب ڈے کے انعقاد میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم تنظیمیں اور قائدین راجہ کمیونٹی سنٹر کے راجہ آزا د گل ، PSA کمیونٹی آرگنائزیشن کی نائلہ صادق، ”COPO“ کے محمد رضوی ، ہیپی فیملی سوشل اڈلٹ ڈے کئیر سنٹر کی ذکیہ خان ، احسن اعجاز، پاکستانی امریکن مرچنٹس ایسوسی بروکلین کے عزیز بٹ ، بابر بٹ، بروکلین ایمرج کے ذکریا خان ،روبینہ عزیز ، کمیونٹی رہنما راجہ اسد پرویز اہم کردارادا کیا ۔
فیملی ہیلتھ کئیر پلازہ کی ڈاکٹرعذرا واسطی اوربی پی گیس سٹیشن کے چوہدری امتیاز گلیانہ کی جانب سے تقریب کے انعقاد کے سلسلے میں اپنی جگہ فراہم کرنے پر منتظمین کی جانب سے شکرئیہ ادا کیا گیا ۔
تقریب میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی کمشنر برائے کمیونٹی افئیرز سٹیورٹ ، اعلیٰ پولیس حکام، کمیونٹی قائدین اور کمیونٹی ارکان بالخصوص خواتین کو شریک ہوئیں۔ مہمانان خصوصی کو پھول پیش کئے گئے اور تقریب میں خوش آمدید کہا گیا ۔
ورلڈ حجاب ڈے کی تقریب کے موقع پر خواتین میں مختلف رنگوں کے خوبصورت حجاب بھی بالکل فری تقسیم کئے گئے۔امریکہ کو دنیا میں دوسرے ممالک کے مقابلے میں یہ امتیاز حاصل ہے کہ یہاں ہر رنگ و نسل کے لوگوں ، شہریوں اور امیگرنٹس کو آزادی اظہار اور مذہبی آزادیاں حاصل ہیں ۔ ان حقوق کے تحفظ کو ہر سطح پر یقینی بنایا جاتا ہے ۔ بروکلین ، نیویارک میں ورلڈ حجاب ڈے کے انعقاد میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کمیونٹی افئیرز یونٹ کا کردار اس کی اہم مثال ہے ۔
پاکستانی اور مسلم امریکن کمیونٹی کی جانب سے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ بروکلین ساؤتھ اور کمیونٹی افئیرز بیورو کا ورلڈ حجاب ڈے کے انعقاد میں خصوصی کردار ادا کرنے پر خصوصی شکرئیہ ادا کیا گیا ہے ۔